اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین اسمبلی کی زیر قیادت خواتین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں ۔
پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی جانب سے مہنگائی، ای وی ایم بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل ختم کرنےکے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
مظاہرے کی قیادت اراکین قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری کر رہی ہیں، احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں برتن اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔
احتجاج کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں جس کے بعد دروازہ کھول دیا گیا اور خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئیں، تقریباً 3 درجن خواتین اراکین پارلیمنٹ کےگیٹ نمبر ایک سے داخل ہوئیں جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال کے دروازے کو بند کردیا گیا جہاں اس وقت پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں، عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیا تھا۔
واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
حماس غزہ جنگ کی فاتح
نومبر
موجودہ حکومت نے چین کو حددرجہ ناراض اور بدگمان کردیا ہے
دسمبر
قومی بچت اسکیم کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی
نومبر
بائیڈن کا وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ شکست کا انتباہ
نومبر
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
جون
متحدہ عرب امارات کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی، بھارت پر پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا گیا
جون
آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار
ستمبر
یمن جنگ بندی پر صیہونی تشویش، ٹرمپ کی نیتن یاہو سے مایوسی
مئی