?️
اسلام آباد (سچ خبریں)اپوزیشن کی طرف سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ق لیگ کی قیادت سے حکومتی کمیٹی کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز کی ملاقات میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی شریک تھےجبکہ چوہدری شجاعت گھر پر موجود تھے لیکن ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومتی کمیٹی نے چوہدری برادران کی اپوزیشن قیادت سے ملاقاتوں پر شکوہ کیا جس پر پرویز الٰہی نے جواب دیا کہ آپ بھی ہمارے سیاسی مخالفین گجرات کے لیگی اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ پرویز الٰہی نے کہا کہ اپوزیشن نے ہمیں وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی آپ کیوں نہیں دیتے؟
اس پر حکومتی کمیٹی کا کہنا تھاکہ ق لیگ کو وزرات اعلیٰ دینے پر ہمارے اراکین اسمبلی راضی نہیں، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہو جائے تو آپ کے وزیر اعلیٰ بننے پر اعتراض نہیں۔
حکومتی کمیٹی نے یہ بھی کہا کہ دوسرا فارمولا یہ ہے ایسا وزیر اعلیٰ لائیں جس پر آپ اور ترین گروپ متفق ہوں ۔
ذرائع کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا نام زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے حتمی جواب کیلئے اتوار تک کا وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق اتوار کو شام 7 بجے مونس الٰہی بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور وہ پی ٹی آئی قیادت کو اپنے حتمی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور صیہونی ریاست کے تعلقات
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے ایک ترک اہلکار کے حوالے سے بتایا
مارچ
نائیجر کی عوام فوج کے ساتھ ہے یا خلاف؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: نیامی میں ہزاروں افراد، فوج کی حمایت میں اور اپنے
اگست
یمن میں وہی کرو جو ہم نے افغانستان میں کیا؛ سعودی عرب کو امریکی مشورہ
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:لبنانی اخبار البنا کے ایڈیٹر انچیف نے اپنے ایک کالم میں
نومبر
روس کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے یوکرائن کی حمایت کرنے پر روس
فروری
وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا
?️ 22 دسمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار
دسمبر
سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ
?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار
جنوری
بائیڈن کی حکومت میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان ہتھیاروں کا بڑا سودا
?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ
نومبر
شامی اپوزیشن اتحاد نے ترکی سے انخلاء کی تردید کی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی میں شامی اپوزیشن کے اتحاد کے سربراہ سالم نے
ستمبر