27ویں ترمیم میں وفاق کی مضبوطی، ملکی مفاد اور گورننس بہتر بنانے کیلئے ہم سب نے مل کر کوشش کی، شہباز شریف

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ وفاق کی مضبوطی، ملک کے وسیع مفاد، صوبوں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے اور گورننس کو بہتر بنانے کی غرض سے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے ہم سب نے مل کر کوشش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے سینیٹرز کا خیر مقدم اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا مشکور ہوں، تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا بھرپور ساتھ دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔

ہم سب کی مشترکہ کوششوں کی بدولت پاکستان کو شاندار مقام حاصل ہوا، ملکی معاشی صورتحال میں بتدریج بہتری ہو رہی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے دوران حاصل کیے گئے تمام سنگ میل حکومت اور اتحادی جماعتوں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی سفارتی کامیابیاں اور دنیا میں نام تمام اتحادی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی اور باہمی اتحاد کی عکاس ہے۔

دریں اثنا، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز سے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کرنے کی درخواست کی، ساتھ ہی انہوں نے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل صبح ناشتے پر بھی مدعو کر لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

3ہزار دن بعد یمن خطہ میں کہاں کھڑا ہے؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ 3000ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور

کیا حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ میں ایران شامل ہے ؟

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے آج کہا کہ اگر صیہونی

جنگی مشین چلانے والے جنگ روکنے کی بات کر رہے ہیں؛عجیب منطق

?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے اس بات پر غور کیے بغیر کہ

پنجاب وزیر اعلیٰ کا بہاولنگر دھماکے میں متاثرین کو مالی امداد کا اعلان

?️ 20 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گزشتہ روز

ایران نے امریکہ کے یوم آزادی پر کس چیز کا جشن منایا؟

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے قریب ایک اشاعت نے امریکہ کے یوم آزادی

ہم قانونی طور پر روسی املاک کو ضبط نہیں کر سکتے: امریکی وزیر خزانہ

?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:  امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کا کہنا ہے کہ یوکرین

یورپی یونین کے عہدہ دار کے دورہ تہران سے صہیونی خوفزدہ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ جنہوں نے ہمیشہ ایرانی عوام کے خلاف پابندیاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے