?️
اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے جی 7 اسلام آباد میں سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور سستارمضان بازارمیں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 اپریل تک تحریک لبیک کو تحلیل کر دیں گے اور اس کے بعد اس تنظیم کا کوئی وجود نہیں ہوگا یاد رہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے۔
اس وقت ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ، وزیراعظم عمران خان نے کل ناموس رسالت ﷺ سے متعلق اہم بیان دیا ، ہم کسی صورت آپ ﷺ کی گستاخی کوقبول نہیں کریں گے ۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی نے 192 جگہوں کو بند کیا تھا جن میں 191مقامات کلیئرہوگئے ہیں تاہم اس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بند ہے اور لاہور کے یتیم خانہ چوک پراب بھی حالات کشیدہ ہیں لیکن 20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کو تحلیل کردیں گے ، ٹی ایل پی کے ناصرف اکاوَنٹ بلاک ہوں گے بلکہ ان کے شناختی کارڈز بھی بلاک ہوں گے اور 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے۔
قبل ازیں کالعدم تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما کی زبان بندی کا حکم دے دیا گیا ، محکمہ داخلہ نے تحریک لبیک کے تمام رہنماؤں اور علما پر پابندی کے باعث زبان بندی کا حکم دیا ہے ، کوئی بھی کالعدم تحریک لبیک کا لیڈر کہیں بھی تقریر نہیں کر سکتا ہے ،محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم تحریک کے لیڈر مسجد میں بھی تقریر نہیں کر سکتے، ان کے فیس بک اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے ہیں ،اس کے علاوہ واٹس ایپ گروپ بھی بند کر دیے گئے ہیں اور کالعدم تحریک لبیک کے کسی رہنما پر تقریر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم جنگ میں ملوث ممالک کو ہتھیار برآمد نہیں کریں گے: چین
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: چین کے اسرائیل میں واقع سفارت خانے نے "مڈل ایسٹ
جولائی
صہیونی میڈیا کے نقطہ نظر سے لبنان کے جنگ بندی معاہدے کی مکمل شقیں
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: Hadshot اسرائیل نے لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے
نومبر
صیہونی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے حماس نے کیا شرط رکھی ہے؟
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ
اکتوبر
روسی اور امریکی بینکوں کے درمیان تعلقات منقطع کرنے کی بات چیت
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: تین باخبر ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن
فروری
ایرانی صدر کی کراچی آمد، سیکیورٹی خدشات کے باعث متعدد شاہراہیں بند رکھنے کا فیصلہ
?️ 23 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی 23 اپریل بروز
اپریل
شہباز گل کیس کی سماعت
?️ 16 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے
اگست
امریکی تیل کی چوری کی عالمی میڈیا کوریج
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: حال ہی میں ایران کے جنوبی پانیوں میں امریکی جنگی
نومبر
حریت کانفرنس کی طرف سے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت
?️ 19 نومبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر