?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کردی سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں سزا معطلی کی درخواست کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.
بشری بی بی نے درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 25 مارچ کو سزا معطلی کا کیس سماعت کے لیے مقرر تھا مرکزی وکیل قتل کے مقدمے میں سپریم کورٹ میں مصروف تھے عدالت نے مختصر کاز لسٹ کی وجہ سزا معطلی کی درخواستیں بھی عید کے بعد تک ملتوی کردیں درخواست میں بشری بی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواست گزار 54 سالہ ہاﺅس وائف ہیں سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ عید سے قبل سماعت کے لیے مقرر کی جائے واضح رہے کہ بشری بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاق اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے.
دوسری جانب تحریک انصاف کے راہنماﺅں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی کو چیلنج کردیا گیا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیںتحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم اور دیگر کو جے آئی ٹی کی تشکیل کے خلاف کیس میں فوری ریلیف نہیں مل سکا اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی راہنماﺅں کو طلب کرنے والی جے آئی ٹی چیلنج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 اپریل تک جواب طلب کرلیا عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور آئی جی اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے.
دوران سماعت وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اگر نوٹیفکیشن معطل نہیں کرتی تو ہراساں کرنے سے روکے۔
عدالت نے شیخ وقاص اکرم و دیگر کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے وائریز چیلنج کی ہیں آپ وہاں پیش ہو کر اپنا جواب جمع کروائیں جسٹس راجہ انعام امین منہاس کے روبرو سماعت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل میں بتایا کہ 26جولائی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا ہے .
وفاقی حکومت نے پیکا کے تحت جے آئی ٹی تشکیل دی جو آئی جی کی سربراہی میں چل رہی ہے سیکشن 30 کے تحت یہ جے آئی ٹی غیر قانونی ہے جے آئی ٹی تشکیل کا نوٹیفکیشن سیکشن 30 کے بھی منافی ہے وکیل نے کہا کہ رول ٹو کے مطابق الیکٹرانک کرائم سے متعلق مجاز افسر ڈی ہونا چاہیے جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے یہاں رولز کی بھی خلاف ورزی ہوئی ہے؟.
وکیل نے بتایا کہ جی بالکل رولز کی خلاف ورزی ہوئی ہے درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا مہم سے متعلق تحقیقات کرنا تھیں جے آئی ٹی ہیڈ کرنے والا انویسٹی گیشن ایجنسی کا افسر ہونا چاہیے، آئی جی ہیڈ ہی نہیں کرسکتا سائبر کرائم سے متعلق تحقیقات ایف آئی اے اور انویسٹی گیشن ایجنسی کرتی ہے پولیس نہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا یہ سارا کام ہے کبھی کہتے ہیں پرانی ایجنسی ختم ہوگئی، نئی آگئی کبھی کہتے ہیں پرانی بحال ہوگئی ہے بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی ہے.


مشہور خبریں۔
شام میں القاعدہ سے الگ ہونے والے 19 دہشت گرد گروہ سرگرم
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:عراق کے اتحاد فتح کے ایک رہنما عدی عبدالہادی نے خبردار
دسمبر
غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا جائے: چیک صحافیوں کا کھلا خط
?️ 24 اگست 2025غزہ میں صحافیوں کو بھوک و قتل سے نشانہ بنانا بند کیا
اگست
20 سال بعد افغانستان میں امریکہ کی خوشحالی کا راز
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: دہشت گردی سے لڑنے، جمہوری نظام کے قیام، امن و
جنوری
افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے، دفتر خارجہ
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان
جولائی
آپ اسرائیلی ویزمین انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں کیا جانتے ہیں جسے ایران نے نشانہ بنایا؟
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے گذشتہ رات مقبوضہ
جون
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
?️ 8 ستمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان اور
ستمبر
سڈنی حملے میں موساد کا کردار ؛صیہونیوں کی مظلوم نمائی کی کوشش
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:عبدالباری عطوان نے اسرائیل کے جانب سے قربانی کی روایت کو
دسمبر
زیادہ تر اسرائیلی کیا چاہتے ہیں؟
?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: Axios نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں
مارچ