?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات کے مطابق 17 جولائی کو شیڈول پنجاب کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن سے قبل نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ان حلقوں کے ووٹرز کی رائے جانے کیلئے ایک سروے کیا گیا۔
سروے میں تحریک انصاف کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے، 17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی واضح طور پر فیورٹ لگ رہی ہے۔
ایک طرف عوام مہنگائی کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے پی ڈی ایم کی حکومت سے سخت نالاں ہے، تو دوسری جانب عمران خان کا بیانیہ بھی بے حد مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن والے حلقوں میں عوام کی رائے کی موجودہ صورتحال کے مطابق تحریک انصاف کو اکثریتی نشستوں پر فتح حاصل ہونے کا امکان ہے۔
تحریک انصاف کو 16 جبکہ ن لیگ کو 4 نشستوں پر فتح ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
خاص کر ن لیگ کے گڑھ لاہور میں بھی سوائے ایک نشست کے، باقی تمام نشستوں پر تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ضمنی ا الیکشن سے قبل حکومت پر دھاندلی کی کوششوں کا الزام عائد کر رہے ہیں، جبکہ یہ دعویٰ بھی کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف تمام کی تمام 20 نشستوں پر فتح حاصل کرے گی۔ جمعرات کے روز بھی ضمنی الیکشن کی مہم کے سلسلے میں شیخوپورہ میں منعقدہ جلسے میں عمران خان نے کہا کہ انتخابی حلقوں میں ووٹ لینے کیلئے پیسے بانٹے جا رہے ہیں، لوگوں کو پیغام ہے 10، 10ہزارکے چیک ان سے لینا اور ٹھپہ بلے پر لگانا، الیکشن جیتنے کیلئے عوام گھر گھر جائیں ، الیکشن سے فیصلہ ہوگا کہ یہ ملک آزاد خودمختار ہوگا یا پھرچوروں کا ملک بنے گا۔
مجھے اتنا تجربہ ہوگیا ہے اس لیے مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ الیکشن جیت چکے ہیں، ٹیم بن کر لڑیں گے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، کسی بھی رنگ کا لوٹا جنون کا مقابلہ نہیں کرسکتا، لوٹوں پر بڑا نوٹ خرچ کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن حمزہ سے مل کر لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، یہ کچھ بھی کرلیں جیت نہیں سکتے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ جرائم پر حماس کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس نے حال ہی میں عبرانی اخبار ہارٹز نے
اپریل
پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی
مئی
غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ خوراک کا انتباہ
?️ 20 اگست 2025غزہ کی پٹی میں غذائی قلت تیزی سے بڑھ رہی ہے:عالمی ادارہ
اگست
امریکہ نائیجر سے اپنی فوج واپس بلانے پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: نائیجر کے نئے حکمرانوں اور عوام کے سڑکوں پر مظاہروں
اپریل
ہالی ووڈ کے 1300 فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کیساتھ کام کرنے سے انکار
?️ 9 ستمبر 2025سچ خبریں: دنیا بھر کے 1,300 سے زائد فلم سازوں، اداکاروں اور
ستمبر
امریکہ کینسر کے مریض کی طرح مر رہا ہے: ٹرمپ
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: 6 جنوری کی کمیٹی کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹرمپ نے
دسمبر
پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا
?️ 15 ستمبر 2025پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا پاکستان کے نائب وزیر اعظم و
ستمبر
شام اسرائیل کی طرف سے فائر کیے گئے آٹھ میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیاب
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے شام پر اسرائیلی حملے کی
فروری