?️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق لاہور میں دو روزہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس شروع ہو گئی ہے ۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے سینئر قانون دان ، سیاستدان ،صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی کانفرنس کا افتتاح چیف جسٹس پاکستان گلزار حمد نے کیا ۔ افتتاحی سیشن سے چیف جسٹس لاہو رہائی کورٹ امیر بھٹی ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے خطاب کیا۔چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ عدالتیں اداروں کے دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔
عدالت جو فیصلہ کرنا چاہتی ہے کرتی ہے کسی کی مرضی سے نہیں کرتی۔قانون کے مطابق فیصلے کرنا میرے اور دیگر ججز کا کام ہے۔پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہے انسانوں کی نہیں۔چیف جسٹس گلزار احمد نبے مزید کہا کہ کہ کسی بھی غیر جمہوری سیٹ اب کو قبول نہیں کریں گے، چھوڑ دیں گے۔ بتا دیں آج تک کس کے کہنے پر فیصلہ کیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اداروں سے لوگوں کو بھروسہ ختم نہ کریں ، یہ ٹھیک نہیں۔
ملک پاکستان قائم ہے اور قائم و دائم رہے گا۔ میں اپنے ضمیر کے مطابق فیصلے کرتا ہوں۔ یہی کردار میرے باقی ججز کا ہے۔ کسی ادارے کی بات سنی نہ باتوں میں آیا۔ ہم ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔ یہ کہنا غلط ہے کہ عدالت آزاد نہیں، دباؤ میں کام کر رہے ہیں، لوگوں میں غلط باتیں نہ پھیلائیں۔ سپریم کورٹ کے تمام ججز محنت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
کسی نے میرے کام میں مداخلت نہیں کی، آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دئے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ فیصلوں کو صحیح اور غلط کہتے ہیں۔یہ سب کی اپنی رائے ہے،ہر ایک کو اپنی رائے کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ کانفرنس میں دنیا بھر سے 120ماہرین افغانستان کی صورتحال اور اس کے اثرات ،خواتین کے خلاف تشدد ، مذہبی آزادی ، پاکستان میں جمہوریت کو برقرار رکھنے میںدرپیش مشکلات و دیگر موضوعات پر خطاب کریں گے ۔
کانفرنس سے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون ،وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل خوشدل خان ، سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی ،پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر ، ہالینڈ کے سفیر کینیڈا کے ہائی کمشنر ،ایمنسٹی انٹرنیشنل ،یواین ڈی پی و دیگر اداروں کے نمائندے اور اہم شخصیات خطاب کریں گے۔


مشہور خبریں۔
متنازع لبنانی شخصیت انتخابات کیوں نہیں لڑتی؟
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد حریری کو لبنان کے
اکتوبر
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ رواں ہفتے ہونے کا امکان
?️ 22 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) تمام اہم پیشگی شرائط پر عمل آمد کے بعد
فروری
لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمان میں آنے پر عمر ایوب کو سراہتا ہوں، وزیر قانون
?️ 11 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا
دسمبر
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار ٹک ٹاک پر پابندی کو ملتوی کردیا
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی
اپریل
ایران-امریکہ مذاکرات کی تفصیلات؛سی این این کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق،
اپریل
قیدیوں کی رہائی کے بارے میں قطر کے ساتھ سلیوان کی گفتگو
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نے اعلان کیا کہ سلیوان
جنوری
لاہور ہائیکورٹ میں محسن نقوی کے تقرر کےخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد
?️ 27 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی
مارچ
ایران اور افغانستان بھائی چارے کے خلاف مغربی میڈیا کی نفسیاتی جنگ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:مغربی میڈیا نے ایران اور افغانستان کے شہریوں کے درمیان تناؤ
اگست