🗓️
کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، اس دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے فورسز کے اہلکاروں کی بڑی نفری تعینات کی گئی ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں یوم علی کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے, جلوس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر شہر قائد کے علاقے ملیر سے یوم علی کا مرکزی جلوس برآمد ہوا، عزاداروں کی بڑی تعداد جلوس میں شریک تھی، سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ضلع ملیر میں جعفر طیار کی مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہونے والا شہادت امام علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں حضرت علیؑ کے کردار و افکار کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف قائم ہو، انہوں نے آج کے حوالے سے خصوصی ہدایت دی کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔
یومِ شہادتِ حضرت علی پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی کی شہادت حق، عدل اور انسانیت کے لیے عظیم قربانی ہے، مولائے کائنات حضرت علی کا طرزِ حکمرانی دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور امام کی عدل و شجاعت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم ایک بہتر معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یومِ علی ہمیں تقویٰ، شجاعت اور قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت علی نے ہمیشہ حق و صداقت کا ساتھ دیا، ہمیں بھی انہی اصولوں پر چلنے کی ضرورت ہے، ان کی حیات طیبہ میں ہمارے لیے حکمرانی اور عدل و انصاف کا بہترین نمونہ موجود ہے، شہادتِ امام علی ہمیں ایثار، صبر اور عدل کی راہ پر چلنے کا درس دیتی ہے۔
لاہور میں یوم علی کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد
لاہور میں یوم شہادت حضرت علی کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پرگامزن ہے، جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیرہوگا۔
یوم شہادت حضرت علی کا جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر روایتی راستوں پرگامزن ہے، شالیمار مارکیٹ میں رنگ مین چوک پر نماز ظہرین ادا کی گئی، جلوس مغرب کے وقت کربلا دامن شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
لاہور میں مرکزی عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہیں ، عزاداروں کے داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب ہیں۔
مرکزی روٹ پر شرکاکی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 8 مقامات مختص کیے گئے ہیں۔ عزاداروں کو 3 درجاتی حصار پر مبنی سیکیورٹی میکنزم سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی جلوسوں میں شامل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے یوکرین کو میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم
🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے بعض ذرائع کے حوالے سے کہا
جون
سعودی عرب میں قید حماس رہنما کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا
🗓️ 26 مارچ 2021غزہ (سچ خبریں) سعودی عرب میں بغیر کسی جرم کے قید حماس
مارچ
فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایک
دسمبر
ایرانی صدراتی امیدوار
🗓️ 26 مئی 2021سچ خبریں:ایران کی الیکشن کونسل نے صدارتی انتخابات کے نامزدگی کے کاغذات
مئی
کورونا: پاکستان میں ایک روز 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
🗓️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کی پاکستان میں پانچویں لہر
جنوری
مغربی کنارے میں فلسطین کی دلدل میں پھنسے صیہونی
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک سابق اہلکار نے حکومت کے رہنماؤں
جون
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش
اکتوبر
کیا امریکہ میں خانہ جنگی ہونے والی ہے؟
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: دیگر اندرونی چیلنجوں کے علاوہ، علیحدگی پسندی امریکہ میں حکومت
جنوری