?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔
ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد میں نیول ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہدا پریوم دفاع کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں پاک بحریہ کے افسران اور شہدا کے خاندانوں نے شرکت کی، سربراہ پاک بحریہ نے شہدا کی فیملیز اور بچوں کو بھی پھول پیش کیے۔
کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئروائس مارشل شہریار خان تھے، پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔
مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہر یار خان بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے اور فاتح خوانی کی، انہوں نے مہمانوں کی کتاب پر تاثرات درج کیے اور لکھا کہ پاک فضائیہ نے عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا، ہمارے دشمنوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑی۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، کور کمانڈر کراچی نے مزار قائد میں مہمانوں کی کتاب پر تاثرات بھی درج کیے۔
مزار اقبال پر پھول رکھنے کی تقریب
لاہور میں ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر پھول رکھنے کی تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ تھے، اس موقع پر ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے مزار اقبال پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
صدر اور وزیراعظم کے قوم کے نام پیغامات
صدر اور وزیراعظم نے 6 ستمبر کو قومی تاریخ کا حوصلہ افزا باب قرار دیتے ہوئے اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ یوم دفاع پر قوم بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس سال چھ ستمبر معرکہ حق کی وجہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کی طرح ایک بار پھر افواج پاکستان نے بے مثال جرات اور جانفشانی کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہر گھڑی تیار ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 ستمبر کو قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ 60 سال قبل پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے دشمن کے جارحانہ عزائم کو ناکام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی پاکستان کی مسلح افواج اور عوام بیرونی جارحیت کے خلاف آہنی دیوار کی طرح ایک ساتھ کھڑے رہے، مسلح افواج نے دشمن کے تکبر کو قوت سے کچلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا دن ہے، 1965 کا وہ ناقابل تسخیر جذبہ آج بھی زندہ ہے، حالیہ معرکہ حق میں ایک بار پھر مسلح افواج اور عوام آہنی دیوار بن گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کے تذویراتی وژن نے دشمن کا تکبر مٹا کر نئی تاریخ رقم کی، بہادر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر تسلط کشمیر کے مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اعادہ کرتے ہیں، عالمی برادری پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔
قوم کی حمایت سے جارحیت کا مقابلہ کیا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا کہ 6 ستمبر کے اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت کے ساتھ کھڑے ہو کر کھلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے اس دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جو ہتھیاروں اور تعداد میں ہم سے کہیں زیادہ تھا، ہمارے نڈر ہیروز کی جرات آج بھی آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ آج پوری قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے ثابت قدم اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتی ہے، افواج پاکستان ہمیشہ بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں۔
یوم دفاع کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کردی۔
ڈاکیومنٹری میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی ہے۔
ڈاکیومنٹری میں بحری سرحدوں کے پاسبان ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ فواد امین بیگ ہلال امتیاز ملٹری نے دشمن کا عبرتناک انجام یاد دلایا۔
ڈاکیومنٹری میں پاک فوج کے ریاست کے ساتھ تعلق اور دفاع کی خوبصورت عکاسی کی گئی۔
وطن کے لیے اپنی سب کچھ قربان کرنے کی آمادگی اور جذبہ پاک فوج کے خون میں شامل ہے۔
میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا ہے، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔
ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا، انہوں نے کا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور یقین ہے۔
ریئر ایڈمرل ریٹائرڈ فواد امین بیگ ہلال امتیاز ملٹری نے کہا کہ دشمن یہ جان گیا تھا کہ اگر وہ اپنی قوت ہمارے پانیوں میں آزمانا چاہے تو ان کا انجام سمندر کی تہہ میں غرق ہونا ہے، صدر ایوب نے کہا تھا کہ دشمن کو معلوم ہی نہیں کہ اُس نے کس کو للکارا ہے، یہ دراصل پوری قوم کی آواز تھی، ایک پوری قوم جنگ میں کودنے اور ہر قربانی دینے کو تیار تھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج کا دفاع کا عہد محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حلف ہے، پاک فوج کا مٹی سے لیا گیا حلف پہچان اور عزم کی یاد دہانی ہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش
?️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں
جون
نہایت محدود پیمانے پر اعمال حج کا آغاز
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:کورونا وائرس کے پیش نظر لگاتار دوسرے سال بھی حج کا
جولائی
صہیونی فوج کے ہاتھوں الجزیرہ کی رپورٹر کی شہادت کے وقت کی ایک نئی ویڈیو
?️ 20 مئی 2022سچ خبریں: آج جمعہ کوالعربی الجدید اخبار نے الجزیرہ کی نامہ نگار
مئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی سعودی حکومت پر تنقید
?️ 17 اپریل 2021سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں فلسطینیوں
اپریل
پاسپورٹ بنوانے گیا تو خواتین نے نوازالدین صدیقی سمجھ لیا، سلیم معراج
?️ 18 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ورسٹائل پاکستانی اداکار سلیم معراج نے انکشاف کیا ہے
اکتوبر
ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر
فروری
حکومت کا پُرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کی پالیسی میں ترمیم کا فیصلہ
?️ 19 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے اپنی مدت کے اختتام سے قبل پرتشدد
جولائی
پنجاب: عمران خان کو ملنے والی دھمکیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب کی نگراں حکومت نے پی ٹی آئی کے
مارچ