یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی

?️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ یاجوج ماجوج نے پی ٹی آئی ورکرز کے گھروں میں جو توڑ پھوڑ کی اب ان کی ٹریننگ مکمل ہو گئی ہوگی، امید ہے اب یہ ویگو ڈالوں پر بمب بارود لوڈ کرکے ہندوستان کے ٹینکوں کے ساتھ ٹکرائیں گے اور وہاں پہ ہمیں جوہر دکھائیں گے یہ کتنے بہادر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کو للکارا اور کہا کہ ہم حملہ پہلے کریں گے اور سوچیں گے بعد میں جب کہ شہباز شریف نے انڈیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، انڈیا جنگی مشقیں کر رہا ہے لیکن شہباز شریف نے تقریر کی کہ پاکستان اس واقعے میں ملوث نہیں ہے، بھارت کو جو امیسج جانا چاہے تھا وہ نہیں گیا حالاں کہ ہمیں واضح پیغام دینے ہوگا کہ اگر انڈیا نے ادھر آنے کی کوشش کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ہم اپنے نیوکلیئر پروگرام سے جواب دیں گے، اگر انڈیا نے کسی ہمارے علاقے میں حملہ کیا تو اس علاقے میں آنے والے جنگی جہازوں کو تباہ کرکے دم لیں گے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ ملک کی صورتحال دیکھیں محب وطن شہریوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ہمارے لیڈر عمران خان سمیت دیگر اسیران جیلوں میں ہیں وہ جیلوں میں کیوں ہیں ان کی ایک غلطی ہے؟ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، سالار خان کاکڑ کل رہا ہوئے ان تمام قیدیوں کا گناہ ہے کہ انہوں نے پاکستان اور جمہوریت کیلئے آواز اٹھائی۔

عمر ایوب نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے یوکرائن کو 85 کروڑ ڈالر کے شیل بیچے، وزارت دفاع نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا کہ یہ خفیہ راز ہے جو ساری دنیا کو معلوم ہے لیکن یہ رجیم اسے خفیہ رکھنا چاہتی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس سمیت دیگر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی جہاں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی گئی، اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عمر ایوب نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

دوران سماعت پراسکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ ’جناح ہاؤس سمیت دیگر مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے‘، جج اے ٹی سی نے استفسات کیا کہ ’کیا ملزمان شامل تفتیش ہوئے ہیں اور تفتیش مکمل ہے؟‘، عمر ایوب کے وکیل نے جواب دیا کہ ’ہم متعدد بار شامل تفتیش ہوچکے ہیں‘، جج نے کہا کہ ’تفتیش مکمل ہونے کی حد تک ہم ریکارڈ دیکھ لیتے ہیں‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 مئی تک توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ: میری دھمکی کے بعد برکس تیزی سے ختم ہو رہا ہے!

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ جب سے انہوں نے

راشد غنوشی کو 22 سال قید کی سزا

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں: تیونس کی ایک عدالت نے اسلام پسند النہضہ تحریک کے

آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی توقع، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ

?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی

اگر متحدہ عرب امارات نے یمن میں اپنی کارروائیاں جاری رکھی تو ہم جواب دیں گے: صنعا

?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:   یمن کی انصاراللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن محمد

انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش

?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر

حکومت نے 10 ماہ کے دوران 60 کھرب روپے قرض لے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے 10 ماہ کے دوران بینکوں

احسن اقبال کو آئی سی ای ایس سی او مراکو نے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل آف آنر سے نواز دیا

?️ 23 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو آئی

افغانستان سے امریکی انخلا کے سلسلہ میں روس کا رد عمل

?️ 18 جون 2021سچ خبریں:روسی صدر نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے