?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کو گراتے ہیں تو کیا ہوگا؟ کیا نئے مسائل اور بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار میں پیپلز لائرز فورم کے سیمینار سے قمر زمان کائرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے تو بھٹو صاحب کی بدولت ہے، ہم سے بھی غلطیاں ہوئیں کیونکہ ہم فرشتے نہیں انسان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بھٹو نے بکھری ہوئی قوم کو اکٹھا کیا اور متفقہ آئین دیا، سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑوایا جاتا ہے اور ہم لڑتے بھی ہیں، جب نواز شریف پر برا وقت آیا تو بے نظیر نے خود ان کے پاس جا کر میثاقِ جمہوریت کیا۔
ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں لیڈر ایسے بھی ہیں جو چاہتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے، اب بھی وہ چاہتے ہیں کہ ایک صوبے کا بجٹ پاس نہ ہو تاکہ وفاقی حکومت مشکل میں آئے، کیا ایک لیڈر کو اپنی انا اور ذات کو آگے رکھنا چاہیے؟۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، اس وقت بھی بلاول نے بانی پی ٹی آئی کو ملکی مسائل کے حل کے لیے مفاہمت کی آفر کی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بھارت سے ہماری جنگ بندی ہوئی دوستی نہیں، اگر ملک میں سیاسی افراتفری ہو تو بھارت دوبارہ بھی حملہ کر سکتا ہے، بلاول بھٹو نے پاکستان کا مقدمہ ایسا لڑا کہ مودی اپنے عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہوگیا۔
مشہور خبریں۔
2022 میں جرمن شہریوں کی سیاسی ترجیحات
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ جرمن
جنوری
ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے
جولائی
ترکی کے آئندہ انتخابات پر ایک نظر
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے کئی معتبر اداروں کے جائزوں کے مطابق آئندہ ترک
ستمبر
ایک اور سعودی عالم کو 27 سال قید کی سزا
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب میں زیر حراست افراد سے متعلق خبروں کی کوریج
ستمبر
پوپ فرانسیس ۸۸ سال کی عمر میں انتقال کر گئے ؛کیتھولک دنیا سوگوار
?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:واٹیکان نے تصدیق کی ہے دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں
اپریل
بلوچستان حکومت نے ملازمین سے بات چیت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 5 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اپنے مطالبات کے حق
اپریل
گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
کورونا سے 66 افراد کا انتقال، 3974 نئے کیسز رپورٹ
?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے ،نیشنل
اگست