ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں:مونس الہیٰ

?️

لاہور ( سچ خبریں ) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے مسلم لیگ ن کی آفر سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں مونس الہیٰ  نے کہا کہ چند روز پہلے ن لیگ کے سینئرشخص نے آفردی کہ اب بھی کچھ نہیں بگڑا لیکن بطور جماعت اور خاندان فیصلہ کیا کہ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔
اب اگر مگر کی بات نہیں بنیادی بات ہے کہ ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تمام اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کرالیں لیکن شریف برادران الیکشن میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاست میں آیا تو چوہدری شجاعت اور پرویز الہٰی نے ایک بات کی کہ شریف خاندان پر اعتبار نہیں کرنا ،مجھے حکومت کے خلاف سازش سے متعلق تو نہیں پتا لیکن وقت آگیا ہے ہم فیصلہ کریں کہ اپنا سوچنا ہے یا پاکستان کا سوچنا ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ پرویزخٹک، اسدعمر، شاہ محمود نے آخری وقت میں ہمیں وہ حماقت کرنے سے روکا ، چوہدری شجاعت حسین پہلے دن سے آن بورڈ تھے ، عوام میں نکل کردیکھیں تو آپ کو علم ہوجائے گا کہ عوام کی آواز کیا ہے؟ علیم خان نے کہا کہ نیب کیسز تھے اور ان کیسز میں مجھے اندر کیا ، کیسز تو ہم پر بھی تھے کیسز لڑے اور بری ہوئے اس پر بچوں کی طرح رونے کی کیا ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں لاہور کے نجی ہوٹل میں اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس کے انعقاد پر مونس الہٰی کی جانب سے ٹوئٹر پر ردعمل دیا گیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ فلیٹیز ہوٹل کا وزیر اعلٰی بننے پر حمزہ صاحب مبارک ہو۔ 

مشہور خبریں۔

کابینہ نے وزیر خزانہ کے فیصلے پر لگائی روک

?️ 1 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا

اردگان کے بیٹے کے خلاف امریکہ میں کیا ہورہا ہے؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اور سویڈش استغاثہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے

فرانس میں مسلسل احتجاج؛ مظاہرین نے میکرون کے پسندیدہ ریسٹورنٹ کو آگ لگائی

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:فرانس میں پنشن اصلاحات پر تنازعات کو حکومت اور ٹریڈ یونینوں

افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا برادر حکومت کی قیادت کریں گے

?️ 4 ستمبر 2021کابل (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان وادی پنج شیر

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان، دیگر ملزمان بری

?️ 13 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی

حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و

امریکہ میں بندوق برداری کا قانون زندگی کے حق کی خلاف ورزی

?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ میں بندوق رکھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے