?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے، موت سے ڈرنے والےکو کبھی بڑے تمغے نہیں ملے، ایک دور میں ہماری فلمیں دوسرے ممالک میں دیکھی جاتی تھیں اور بھارت میں بھی ہمارے پروگرام دیکھے جاتے تھے پھر اصل چھوڑ کر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی نقل شروع کی اور ہم پیچھے رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امیچئور شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات کی تقریب میں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کامیاب پروجیکٹ پر میجرجنرل بابرافتخار اور آئی ایس پی آرکو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’اب ہم ٹھیک راستے پر جارہےہیں، ہماری فلم انڈسٹری نے پہلے دوسرےکلچرکو اپنایا، میراتجربہ ہے دنیا میں اصل چیز کی مانگ زیادہ ہے، اگر آپ کسی کی کاپی کریں گے تو محنت رائیگاں جائے گی‘۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ’شوکت خانم اسپتال کی چندہ مہم کے لیے نصرت فتح علی حان کو مغربی ممالک لے کر گیا، انہوں نے جہاں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہاں اُن کے مداح بن گئے اور پھر نصرت فتح علی خان کو مغرب میں بڑا نام ملا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’پہلی بار جب کرکٹ کھیلنے انگلینڈگیا تو کہا گیا ہم جیت نہیں سکتے اور صرف سیکھنےآئے ہیں، انگریز ذہنی طور پر اس قدر پسماندہ تھا پھر ٹویر سے پہلے ہی ہار مان لیتا تھا، ہم میدان میں ہمیشہ جیت کا جذبہ اور سوچ لے کر آتے تھے، جب ہم جیتنا شروع ہوئے تو نئی تکنیک ایجادکیں جنہیں دنیا نے اپنایا، ریورس سوئنگ، اسپن بولنگ کی تکنیک ہماری تھی، جسے دنیا نے بعد میں اپنایا‘۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں چاہتا ہوں ہماری فلم انڈسٹری اپنی نئی سوچ کے ساتھ سامنے آئے کیونکہ فلم انڈسٹری ہالی ووڈ اور بالی ووڈ سے متاثر ہے، فحاشی کا سلسلہ ہالی ووڈ سے شروع ہوا اور پھر یہ بالی ووڈ آکر ہمارے یہاں تک پہنچ گیا‘۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ’دنیا میں ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے، موت سے ڈرنے والےکو کبھی بڑے تمغے نہیں ملے، نوجوان فلم سازوں نے اس پلیٹ فارم کی مدد سے اور اپنے طور پر پاکستانی کلچر آگےلانےکی کوشش کی، اس سے پہلے لوگوں کو اندازہ نہیں تھا کہ پاکستان میں کتنی کوالٹی ہے‘۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی پالیسیاں؛معاشی بحران اور جغرافیائی خطرات
?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی سیاسی تجزیہ کار اور نجاح محمد علی نے ٹرمپ
اپریل
بھاری ڈیوٹی کی وجہ سے بھارت کے ساتھ تجارت معطل ہے، اسحٰق ڈار
?️ 19 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے قومی اسمبلی کو
مئی
22 سال شوبز سے منسلک علی افضل نے اچانک انڈسٹری کیوں چھوڑ دی؟
?️ 28 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکار علی افضل خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
پنجاب میں حمزہ شریف کے لیے مشکلات تابحال برقرار
?️ 19 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی قانون سازوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب
مئی
کیا ترکی کی حکمران جماعت جا رہی ہے؟
?️ 14 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں
جنوری
ہم بے طرف ہیں: مودی
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:منگل کو، اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر، بھارتی وزیر اعظم
جون
ٹرمپ انتظامیہ کی بڑی چوک: حساس فوجی معلومات کا تبادلہ غیر محفوظ میسجنگ ایپ پر
?️ 25 مارچ 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے یمن پر حملے سے
مارچ
اسد عمر نے کورونا کی پانچویں لہر سے متعلق خبردار کر دیا
?️ 8 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا کی پانچویں
جنوری