ہمسایہ ممالک سے سبزیوں کی درآمد کے بعد قیمتوں میں کمی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان کے ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران سے سبزیوں کی درآمدات کے بعد ملک میں گزستہ ہفتے کے مقابلے ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق گزشتہ ہفتے کی نسبت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی ہے لیکن مہنگائی کی وجہ سے اب بھی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں، ایک کلو گرام ٹماٹر 180 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ 5 کلو پیاز 440 روپے میں فروخت ہورہے ہیں، جہاں گزشتہ ہفتے ان کی قیمتیں بالترتیب 230 روپے اور 620 روپے تھیں۔

اسی طرح تورئی، بھنڈی اور بینگن کی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں مستحکم رہیں۔

ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

حکومت نے عوام کو ریلیف اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ہمسایہ ممالک ایران اور افغانستان سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمدات کی اجازت دی تھی۔

اسلام آباد بازار کی ریٹ لسٹ کے مطابق 5 کلوگرام آلو 340 روپے، 5 کلوگرام پیاز 440 روپے، ایک کلوگرام ادرک کی قیمت 380 روپے، ایک کلوگرام (مقامی) لہسن 220 روپے جبکہ (چینی) لہسن 324 روپے، ایک کلوگرام تورئی 92 روپے، ایک کلو گرام دیسی ٹینڈے 120 روپے، ایک کلو بھنڈی 84 روپے، ایک کلو کدو 68 روپے، ایک کلو بینگن 92 روپے، ایک کلو خربوزے 126 روپے، ہری مرچ 252 روپے، ایک کلو مٹر 240 روپے، ایک کلو لیموں 236 روپے اور شلجم 92 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی عہدیدار کا اتواز بازار میں کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے شہری سبزیوں کی مہنگی قیمتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھے لیکن رواں ہفتے قیمتوں میں کمی کی بدولت مطمئن نظر آرہے ہیں۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سبزی فروش اکبر حسین ایچ 13 میں کاروبار کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر افغانستان اور ایران سے سبزیاں کی مسلسل ترسیل جاری رہی تو ملک میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم رہیں گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار

?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے

پاکستان کا کالعدم ٹی ٹی پی کے زیرِاستعمال جدید ہتھیاروں کے ذرائع کی تحقیقات کا مطالبہ

?️ 17 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کے ایک پینل پر

بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

?️ 4 جون 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے

مراکش کشتی حادثے میں متعدد پاکستانی شہری بھی شامل تھے، دفتر خارجہ

?️ 17 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ

اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون

?️ 23 جولائی 2025اسرائیل، غزہ میں کر رہا ہے انسانیت کا خون اکیسویں صدی میں،

غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت

?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ

ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز

?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے