🗓️
پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آئین کا تحفظ پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے، اس ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی تھی، آئین میں واضح لکھا ہے کہ 90 دن میٰں الیکشن کروانا ہے لیکن نہیں کروائے گئے، اس کے بعد سے آئین مسلسل توڑا جارہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مخصوص نشستیں ہمیں نہیں دی گئیں، ہم سے ہمارا انتخابی نشان بھی چھین لیا گیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں واضح کرتا ہوں کہ ہم لڑیں گے، اس صورتحال کا مقابلہ کریں گے اور آخری حد تک جائیں گے، ہم کسی صورت مخصوص نشستوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، اپنی مخصوص نشستوں پر کسی اور کو ناجائز طور پر حلف لینے نہیں دیں گے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج رات ساڑھے 8 بجے ہماری پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہے، جہاں ہم اسی حوالے سے کچھ قراردادیں منظور کریں گے۔
واضح رہے کہ آج ملک کے ایوان بالا (سینیٹ) کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کردیے گئے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔
درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔
دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمیشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 2 صفحات پر مشتمل فیصلہ دیا۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
اس میں مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کے حلف سے مشروط کیے تھے۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونی حملے پر حماس کا ردعمل
🗓️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے
اپریل
ٹرمپ کی ٹیکس پالسی پر امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
🗓️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم عہدیدار نے الزام لگایا ہے
اپریل
’پچھلے 5 سالوں میں والدین اور بہن کا انتقال ہوا‘، عمران عباس آبدیدہ ہوگئے
🗓️ 7 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) نامور فلموں اور ڈراموں کے ذریعے اپنی پہچان بنانے
اپریل
بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
🗓️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
جنوری
ٹرمپ کے پہلے دن، تین فلسطینی مخالف اقدامات
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے مجرم صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جن کے ہاتھ شہید جنرل
جنوری
انسداد پولیو سے متعلق وزیر اعظم کا اہم بیان
🗓️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم سے
دسمبر
ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے: انصاراللہ
🗓️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیوروعلی القحوم نے کہا
جنوری
یمنی اب تک بحیرہ احمر میں کتنے جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں؟
🗓️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: یمنی فورسز کی جانب سے داغے گئے میزائلوں سے اب
مارچ