?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے دورن سماعت ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے،جرمانے اداکردیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں ، سپریم کورٹ آف پاکستان میں 9مئی مقدمات کی سماعت ہوئی ،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،سپریم کورٹ نے اے ٹی سی راولپنڈی جج سے متعلق مقدمات منتقلی کی اپیلیں نمٹا دیں،دوران سماعت سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے کیریئر پر اثرانداز نہیں ہو گا۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ جج کا تبادلہ ہو چکا ہے۔ مسئلہ ہائی کورٹ کے ریمارکس اور جرمانے کا ہے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ چیف جسٹس ہائی کورٹ نے پورا صوبہ چلانا ہوتا ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جج کے خلاف ریفرنس پر حکومت کو پیغام دینا تھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو پیغام دے دیا جس سے ایڈمنسٹریٹو جج نے بھی اتفاق کیا۔
ہم ہائی کورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، جرمانے ادا کر دیں یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں۔عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کو کیا گیا 22 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھا ہے۔عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ پراسیکیوٹر جنرل اور اے ٹی سی جج کے کیریئر پر انداز نہیں ہوگا۔عدالت نے ضمانت منسوخی اپیلوں پر وکیل پنجاب حکومت کو غور کی ہدایت کی ہے،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ درست ہے ضمانت کے فیصلوں میں بعض عدالتی فائنڈنگ درست نہیں۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے سابق اے ٹی سی جج راولپنڈی اعجاز آصف کیخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے ریفرنس اور مقدمہ منتقلی کی درخواست خارج کردی تھی۔پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی تجزیہ کار: اسرائیلی فوج کلاشنکوف رائفلز سے ایک گروپ پر قابو نہیں پا سکتی
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریف” کے عسکری اور سیاسی تجزیہ کار ایوی
مئی
دنیا کا دھوکہ بازی کا دار الحکومت
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں سالانہ ۳ بلین
جون
امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے نئے رہنما کا تعین
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:نیو یارک ریاست کے نمائندے حکیم جیفریز کو امریکی ایوان نمائندگان
دسمبر
عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم
?️ 20 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن
نومبر
سعودی عرب کا منسوغ نہیں ہوا:بائیڈن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ وہ ممکنہ طور
جون
ہم نے بہت لچک کا مظاہرہ کیا:حماس
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
جنوری
لگتا ہے امریکہ شام میں ہمیشہ کے لیے رہنا چاہتا ہے:روس
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:روسی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ان کے
فروری
بحرینی عوام کا صہیونیوں کو جنگ خیبر کا انتباہی پیغام
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں:بحرین میں صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ کی آمد اور اس
اکتوبر