🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسمٰعیل اور پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں 13 اپریل کو طلب کرلیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے کہ عمران اسمٰعیل اور عامر محمود کیانی نے مشترکہ طور پر راولپنڈی میں ایک غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جہاں تمام امور مبینہ طور پر مناسب منصوبہ بندی کے بغیر سرانجام دیے گئے۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ان پر مذکورہ سوسائٹی میں موجودہ پلاٹوں سے زیادہ فائلیں بیچ کر لوگوں کو دھوکا دینے کا الزام عائد کیا۔
اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کہا کہ ملزمان کے پاس ہاؤسنگ سوسائٹی کا منظور شدہ نقشہ نہیں تھا جبکہ اس غیر منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم کی تشہیر کے لیے مہم اب بھی زور و شور سے جاری ہے۔
دونوں رہنماؤں کو اپنے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے 13 اپریل کو اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ لاہور آفس طلب کیا گیا ہے۔
دریں اثنا اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے پی ٹی آئی کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری طاہر اقبال کے خلاف بھی 22-2021 میں کرم پورہ کی مختلف گلیوں میں سیوریج بچھانے کے لیے وہاڑی لوکل گورنمنٹ کی گرانٹ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
چوہدری طاہر اقبال کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 14 اپریل کو طلب کیا گیا ہے، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ چوہدری طاہر اقبال نے مبینہ طور پر کچھ مقامی حکومتی عہدیداروں کی ملی بھگت سے پروجیکٹ کا سائٹ پلان تبدیل کیا اور پروجیکٹ کا ٹھیکہ اپنے پسندیدہ ٹھیکیدار کو دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
حکومت کا نان فائلرز کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ
🗓️ 25 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اصولی طور پر نان فائلرز کیٹیگری
ستمبر
حکومت کی طرف سے پیکا سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس
🗓️ 8 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا
مئی
سردارسلیمانی نے صیہونیوں اور امریکیوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا :رامز الحلبی
🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: سردار قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت
جنوری
ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان
🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل
فروری
صہیونی فوج کا خصوصی یونٹ بھی مظاہرین کے جرگے میں شامل
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج میں شمولیت کے بائیکاٹ کرنے والوں کے
مارچ
بھارت کا امریکہ کے ساتھ ایک اہم معاہدہ
🗓️ 13 نومبر 2023سچ خبریں:ہندوستان اور امریکہ نے اہم فوجی معاہدوں پر پیشرفت کا اعلان
نومبر
صیہونی مزاحمتی رہنماؤں کو دھمکیاں کیوں دیتے ہیں؟
🗓️ 24 اگست 2023سچ خبریں: حازم قاسم نے تاکید کی کہ غزہ اور فلسطین سے
اگست
یورپی یونین نے روس کے 26 افراد اورایک ادارے پر پابندیاں عائد کی
🗓️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: یورپی یونین نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ترجمان دمتری
مارچ