گورنر سندھ کا حکومت کو تحریک انصاف سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ

کامران ٹیسوری

?️

کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حکومت کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے بات چیت نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں مزارِ قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ہیں، پی ٹی آئی کے دوست مذاکرات کو نہیں مانتے، اڈیالہ میں بیٹھا شخص مغرور ہے، آج بھی اسلام آباد پر چڑھائی کا سوچتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح بھارت سے جنگ جیتی ہے اسی طرح معیشت کی جنگ بھی جیت لیں گے، معرکہ معیشت کیلئے ہم تیار ہیں، پاکستان خطے میں اہم ترین ملک بن چکا ہے، اسلام آباد طاقت کا مرکز بن گیا ہے، پاکستان سعودی عرب میں محافظ کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی دوٹوک پالیسی نے پاکستان کو دنیا میں اہم مقام دلایا، بہترین عسکری حکمت عملی نے پاکستان کا اعتماد بحال کیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے، دو دہائی بعد نجکاری کا عمل شفاف طریقے سے نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے معاملے میں دوٹوک پالیسی اختیار کی اور دنیا کو بتا دیا کہ انتہا پسندی پر دوٹوک فیصلہ لے لیا ہے۔

مشہور خبریں۔

 صیہونی حکومت کی شام کے بحران سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش  

?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے شام میں

وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کے بعد صوبائی وزیر حسنین بہادر مستعفی

?️ 18 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے ساتھ تلخ کلامی کے

صمود فلوٹیلا پر اسرائیل کے حملے کے خلاف یورپ میں زبردست مظاہرے

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی طرف بحری امدادی کونوائی "عزم” پر صہیونی ریاست

لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے منفی رویے پر تنقید کی

?️ 21 اگست 2025لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکہ کے یونیفل کے حوالے سے

چار دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔ اسحاق ڈار

?️ 7 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ

برطانیہ کا مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے اہم اعلان، اسرائیل میں شدید کھلبلی مچ گئی

?️ 18 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) برطانیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے

ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے کربلا کی دین ہے:نصراللہ

?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ تحریک کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے

نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں

?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے