گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے ایران کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں)  پاکستان نے ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے لیے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے۔ وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے 10 سے 13 مارچ تک ایران کا تین روزہ دورہ کیا اور ایرانی ہم منصب علی اکبر کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارتوں کے درمیان متعدد اجلاسوں کے دوران توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور نئے جوائنٹ وینچرز کے لیے دلچپسی کا مظاہرہ کیا گیا۔

خرم دستگیر نے گوادر کو بجلی کی فراہمی کے حتمی معاہدے کے لیے تہران کا دورہ کیا تھا، جس پر بات چیت کا آغاز جون 2022 کو کیے گئے دورے میں کیا گیا تھا، 9 مہینے کی تاریخی مدت میں ایران سے گوادر تک ٹرانسمیشن لائنیں بچھا دی گئیں، ’بجلی فراہمی کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے‘ تکنیکی ٹیموں کے تین اجلاس ہوئے جس میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایران کے ساتھ گوادر کو 100 میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر دستخط ہوئے۔

وزارت توانائی کے حکام اور تہران میں پاکستانی سفارتخانے نے بتایا کہ بجلی فراہمی کے اوقات کار اور قیمت کے حوالے سے معاملات اب بھی زیر غور ہیں اور اسے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔

تاہم بیان میں کہا گیا کہ پروجیکٹ کا افتتاح جلد سے جلد کر دیا جائے گا اور گوادر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

وزیر توانائی نے آنے والے یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب میں بھی شرکت کی اور کہا کہ پاکستان اور ایران مشترکہ عقیدے، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ تاریخ کے اٹل رشتے کے ساتھ 2 برادر ملک ہیں۔

وزیر توانائی نے ایران اور سعودی عرب کی قیادت کو سفارتی تعلقات کی بحالی پر مبارکباد دی، ایرانی وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے بتایا کہ دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے بہت زیادہ امکانات موجود ہیں۔

پاکستان کی سرکاری نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسییچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے بلوچستان کے مختلف حصوں کو اضافی 100 میگا واٹ کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے پولان، ایران سے گوادر تک 29 کلومیٹر طویل ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کو پہلے ہی مکمل اور ٹیسٹ کر لیا، گوادر پورٹ کو بجلی کی قلت کا سامنا ہے جو صنعتی ترقی میں رکاوٹ ہے، پولان گرڈ اسٹیشن سے 51 کلومیٹر کی ٹرانسمیشن لائن بھی پاک۔ایران سرحد پر مکمل ہو چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

ملکی ترقی اور خوشحالی کا سفر خوارج کے خاتمے تک ممکن نہیں، وزیراعظم

?️ 4 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال

 کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا

?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس

صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں

مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی، کینیڈا میں مسلم خاندان کے بیہمانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس،

?️ 20 جون 2021لندن (سچ خبریں)  دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی دہشت گردی

اسرائیل غزہ جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا؛ وجہ؟

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو 374 دن گزر چکے ہیں۔ ایک

سیاسی تعطل ختم کرنے کیلئے پلڈاٹ کا فریقین سے مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے کا مطالبہ

?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ)

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا، 5 اسکول بچوں سمیت 7 جاں بحق

?️ 1 نومبر 2024مستونگ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سول ہسپتال اور گرلز

یورپین پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارد داد پر وفاقی کابینہ کا اجلاس

?️ 4 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)یورپین پارلیمنٹ کی  پاکستان سے متعلق قرار داد پر وفاقی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے