گوادر کو ایران سے مزید 100 میگاواٹ بجلی ملنے کا امکان

?️

مکران: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع مکران ڈویژن کے ساحلی ضلع گوادر کو رواں سال مارچ تک زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن سے منسلک کر دیا جائے گا جس کے بعد اسے ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا انکشاف ہائی ٹرانسمیشن لائن کے ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمٰن قمبرانی سے ملاقات میں کیا۔

انہوں نے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عہدیدار کو زیر تعمیر پاک ایران ٹرانسمیشن لائن پر پیشرفت کے بارے میں بتایا اور کہا کہ توقع ہے کہ ایرانی سائیڈ ٹرانسمیشن لائن مارچ تک مکمل ہو جائے گی جب کہ بسیمہ پنجگور ٹرانسمیشن لائن پر کام جون تک مکمل ہو جائے گا۔

ایگزیکٹو انجینئر ظفر علی نے کہا کہ ایران کے علاقے پھالان اور پاکستان میں موجود جیوانی میں گریڈ اسٹیشن کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 30 کلومیٹر لائن بھی بچھائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنز پر کام مکمل ہونے کے بعد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی گوادر کے موجودہ نظام میں شامل کر دی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی قمبرانی نے کہا کہ 100 میگاواٹ اضافی بجلی کی فراہمی سے نہ صرف بندرگاہی شہر کو 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ہو گی بلکہ گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ کو مکمل طور پر کام کرنے کے لیے بھی بجلی کی فراہمی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اضافی بجلی کی فراہمی سے پورے مکران ڈویژن کی بجلی کی ضرورت پوری ہو جائے گی۔

مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت اور بجلی کی فراہمی کے منصوبے تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔

مشہور خبریں۔

اللہ کا شکر ہے بڑی تباہی نہیں ہوئی، فورسز نے بہادری سے حملہ آوروں کا خاتمہ کیا، شہباز شریف

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر

آج غیرت، جرأت اور قومی وحدت کی فتح کا دن ہے۔ مریم نواز

?️ 11 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ

والدین ‏کو گھر سے نکالنے پر ایک سال قید ہوگی: عدالت

?️ 27 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ہائیکورٹ نے تحفظ والدین

سعودیوں کا اسرائیل کے ساتھ نیا سمجھوتہ

?️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے 12 ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ

فواد چوہدری نے زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کی خبروں کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی

کوئٹہ: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،  4 دہشت گرد ہلاک

?️ 26 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقہ اغبرگ میں محکمہ

2014 جیسی کوئی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم

?️ 8 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاق

پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل

?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے