🗓️
گوادر: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے علاقہ گوادرمیں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گوادر کے علاقے کلمت میں نامعلوم مسلح افراد نے بس میں سوار مسافروں کا اتار کر ان پر فائرنگ کی جس میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو ئے اور ایک زخمی نے دوران علاج دم توڑ دیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، جاں بحق افراد گوادر سے کراچی جا رہے تھے جس میں سے ایک شخص کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
صدرآصف زرداری نے کلمت میں مسلح افراد کی فائرنگ کی مذمت کی ہے اوردہشت گرد حملے میں قیمتی جانی نقصان پراظہار افسوس کیا، صدر آصف زرداری نے حملے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی اور جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی، صدرمملکت واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ دہشت گرد ملکی ترقی اور صوبے کی خوشحالی کی دشمن ہیں، دہشتگرد بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے۔
اسی طرح وزیراعظم شہباز نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی سخت مذمت کی ہے، وزیراعظم نے 5 افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبرکی دعا کی، وزیراعظم کی زخمی کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور ذمہ داروں کوقرارواقعی سزایقینی بنانےکی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر بلوچستان کےامن وترقی کے دشمن ہیں، شرپسند عناصرکی بزدلانہ کاروائیاں حیوانیت کی عکاسی کرتی ہیں، شرپسند عناصر کے ملک دشمن عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سکیورٹی فورسزملک دشمن عناصرکے عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں، قوم کو سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کلمت میں مسافروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کر کے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو ناحق قتل کرنا انسانیت سوز جرم ہے، شناخت کرکے مسافروں کو نشانہ بنانا بربریت اور درندگی ہے، بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کا نیابلدیاتی ایکٹ اگلے چند روز میں منظور ہوجائے گا
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
دسمبر
پاکستان کشمیریوں کےلئے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا: وزیر خارجہ
🗓️ 14 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے
مارچ
پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی بھارت میں ریلیز سے قبل شدید مخالفت
🗓️ 23 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان کی
ستمبر
7 اکتوبر کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کے اسکینڈل کی نئی جہتیں بے نقاب
🗓️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے
مارچ
پی ٹی آئی کا پورا فوکس تعلیم کے فروغ پر ہے: بزدار
🗓️ 18 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ٹی
اگست
ایک مجرم، دوسرا بوڑھا،تیسرا نسل پرست؛ امریکی کریں تو کیا کریں
🗓️ 19 جون 2023سچ خبریں:امریکی ووٹرز کے مطابق لفظ مجرم ڈونلڈ ٹرمپ کی بہترین تعریف
جون
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا ریکارڈ ٹوٹا ، 150,000 مظاہرین سڑکوں پر
🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع کے مطابق گزشتہ شام مقبوضہ علاقوں کے مختلف شہروں
جنوری
حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا
🗓️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)
فروری