گردشی قرضہ ختم کرنے کا منصوبہ؛ گیس صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے گیس صارفین پر نیا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے گیس شعبے کے 2 ہزار 800 ارب روپے کے گردشی قرضے کے حل کیلئے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے، جس کے تحت بجلی کے شعبے کی طرح اب گیس کے شعبے میں بھی صارفین پر مالی بوجھ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی گئی ہے، جس میں سابق لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال، وزیرِ نجکاری محمد علی، سی پی پی اے، ایس ای سی پی اور نیپرا کے ماہرین شامل ہیں، یہ ٹاسک فورس مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، منصوبے کے تحت مجموعی قرض میں سے 2 ہزار ارب روپے کا قرضہ بینکوں سے قرض لے کر ختم کیا جائے گا اور اس کی واپسی کے لیے عوام سے پیٹرولیم مصنوعات پر خصوصی لیوی کی صورت میں رقم وصول کی جائے گی، لیوی کی شرح 3 سے 10 روپے فی لیٹر تجویز کی گئی ہے جس سے سالانہ 180 ارب روپے تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ گردشی قرضے میں شامل باقی 800 ارب روپے سرچارج اور سود کی مد میں ہیں جنہیں جزوی طور پر معاف یا ادا کرکے اس سے نمٹایا جائے گا، ساتھ ہی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور موجودہ 160 ارب روپے کی کراس سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کرنے پر بھی غور جاری ہے، یہ سبسڈی 2026ء کے اختتام تک ختم کرکے 2027ء سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صرف مستحق افراد کو دی جائے گی۔

حکام کا اندازہ ہے کہ اگر تمام صارفین سے اوسطاً 1 ہزار 890 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس چارج کی جائے تو دوبارہ گردشی قرضہ پیدا نہیں ہوگا، تاہم سیاسی دباؤ کے باعث یہ فیصلہ مشکل ثابت ہو سکتا ہے، اس کے علاوہ اس معاملے پر بھی غور جاری ہے کہ اصلاحات کے بعد غیر مؤثر گیس کمپنیاں اسی نظام کے تحت چلیں گی یا انہیں تقسیم اور ترسیل سے الگ کرکے نجی شعبے کو سونپ دیا جائے اس کا حتمی فیصلہ ٹاسک فورس کرے گی۔

مشہور خبریں۔

ترکی دنیا کی 10 بڑی معیشتوں کے قریب ہے: اردغان

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: ترک صدر نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ وہ چاہتے

مغربی کنارے میں وسیع آپریشن کے لیے نیتن یاہو کا حکم

?️ 21 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کی

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 20 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ اہم دورے

سائفر کیس: عمران خان نے فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

ہم یوکرین کو 31 ابرامز ٹینک دیں گے: بائیڈن

?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز ایک تقریر میں

ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں 

?️ 1 ستمبر 2025ٹرمپ کن بیماریوں میں مبتلا ہیں حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر

شام کے خلاف نئی امریکی جارحیت

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: امریکہ شمالی شام اور عراق کی سرحد کے قریب 2500

پیپسی کمپنی کو صیہونی حکومت کی حمایت مہنگی پڑ گئی

?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: عمان میں Pepsi-Cola کمپنی کے نمائندے Oman Rifco نے اعلان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے