?️
کراچی: (سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کے مطالبے پر 12 ماہ کے لیے کراچی کے تمام بجلی صارفین پر ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافی خصوصی سرچارج عائد کر دیا ہے تاہم اس کا اطلاق مستقبل بنیادوں پر 100 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین پر نہیں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اضافی سرچارج کا اطلاق یکم دسمبر سے نومبر 2024 تک ہوگا، جس سے وفاقی حکومت کو 24 ارب 50 کروڑ روپے کی مالیاتی گنجائش حاصل ہوگئی، جس کے دعوے کے مطابق کے الیکٹرک کو سبسڈی کی مد میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 416 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، اور مالی سال 24-2023 کے لیے مزید 298 ارب روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں، اس طرح کُل سبسڈی 6 سال میں 714 ارب روپے ہو جائے گی۔
پاور ڈویژن نے بتایا کہ حکومت نے دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے موجودہ مالی سال کے لیے 678 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
یہ اضافی سرچارج 32 روپے فی یونٹ کے اوسط بنیادی ٹیرف، 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج اور متعدد ٹیکسز و ڈیوٹیز کے علاوہ ہے، جبکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس اور فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر الگ نافذ کی جاتی ہے۔
ریگولیٹر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ ماسوائے لائف لائن صارفین 12 ماہ کے لیے دسمبر 2023 تا نومبر 2024 تک وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔
تاہم نیپرا نے تسلیم کیا کہ پاور ڈویژن کی ٹیرف پٹیشن میں متعدد غلطیاں ہیں، جسے شہباز شریف کی کابینہ نے منظور کیا تھا تاہم پاور ڈویژن نے یکطرفہ طور پر اس میں مخصوص تبدیلیاں کی ہیں، ریگولیٹر نے اس طرح کے قانونی سوالات اجاگر کیے تاہم کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
اس میں بتایا گیا کہ پاور ڈویژن نے دعویٰ کیا کہ کابینہ نے 12 ماہ میں فی یونٹ ایک روپے 52 پیسے سرچارج عائد کرکے 24 ارب 50 کروڑ روپے وصول کرنے کی منظوری دی تھی، تاہم اس میں صارفین کی کیٹیگریز کا ذکر نہیں کیا گیا تھا۔
تاہم وفاقی حکومت کی سماجی معاشی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور ٹیرف کی پریکٹس کے مطابق یہ سرچارج لائف لائن صارفین پر لاگو نہیں ہوگا۔
نیپرا نے پاور ڈویژن کے اس اعلان کو بھی نوٹ کیا کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے کسی بھی سال میں مذکورہ رقم کے لیے کوئی سبسڈی بجٹ نہیں دیا گیا اور یہ سرچارج پاور پروڈیوسرز (16.71 کھرب روپے) اور پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (765 ارب روپے) کے 30 ستمبر 2023 تک بقایاجات کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ رپورٹ کیا گیا کہ نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے اوسط ٹیرف 43 روپے 4 پیسے کا تعین کیا ہے جبکہ قابل اطلاق ٹیرف 32 روپے 23 پیسے فی یونٹ ہے، لہٰذا وفاقی حکومت پہلے ہی ٹیرف میں فرق ہونے کے سبب تقریباً 10 روپے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے، نئے سرچارج کے بعد کے الیکٹرک کے لیے قابل اطلاق فی یونٹ اوسط ٹیرف 33 روپے 75 پیسے ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا وجود تباہی کے دہانے پر
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:المیادین نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے نیتن یاہو کی کابینہ
جنوری
الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ واحد آپشن ہے: گورنر پنجاب
?️ 19 جون 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ الیکشن
جون
ملاقات کے وعدے کے باوجود عمران خان کی بہنوں کو پھر اڈیالہ جیل کے باہر روک لیا گیا
?️ 17 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) جیل حکام کی جانب سے ملاقات کے وعدے کے
اپریل
فلسطینی عوام کو اپنے ملک سے محروم ہونے پر کیوں مجبور کیا جاتا ہے؟ : اسپین
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسپین کے وزیر خارجہ خوسی مانوئل الباریس نے الجزیرہ کے
ستمبر
’میرے پاس تم ہو‘ میں ہمایوں سعید کا کردار بولی وڈ کے خانز بھی نہیں نبھا سکتے تھے، خلیل الرحمٰن قمر
?️ 10 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف ڈراما نویس وہدایت کار خلیل الرحمٰن قمر نے
نومبر
تل اویو کا یمنی فوجی اہلکار کو کھانے کے دوران قتل کرنے کی ناکام کوشش
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا outlets نے اعتراف کیا کہ تل
اگست
پاکستان کو آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے بقا کے مسائل درپیش ہیں، وزیرِ خزانہ
?️ 5 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آبادی اور ماحولیاتی
نومبر
چین اور شام میں مزید قربتیں
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: چین اور شام نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر