🗓️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں بات کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر تمام رہنما بھی پارٹی چھوڑ جائیں، تب بھی پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سینئر رہنماؤں کو بھی بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔ عمر ایوب نے کہا کہ وہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے اور اسی وجہ سے انہوں نے جنرل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ جب پارٹی بڑی ہوتی ہے تو اختلافات بھی بڑھتے ہیں۔ ہماری جماعت جمہوری ہے اور جمہوریت میں ہر کسی کو بات کرنے کا حق ہے۔ پارٹی کے تقسیم ہونے کا تاثر غلط ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی این آر او لینے اور ملک سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ ہماری پارٹی مضبوط ہے، قیادت میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔ بہت سارے نئے لوگ پارٹی میں آئے ہیں، جو وکیل ہیں اور اچھے لوگ ہیں۔ کارکنان تشویش میں ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم دباؤ میں ہیں۔ کارکنان پوچھتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں کیوں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری اور عمران اسماعیل میں بہت سمجھ بوجھ تھی۔ مشکل وقت میں جن کو سمجھ نہیں تھی، انہوں نے تکلیف برداشت کی۔ دوبارہ حالات نارمل ہوگئے ہیں اور یہ قابل ترین لوگ پھر سامنے آ رہے ہیں۔ اب جو لوگ کھڑے ہیں، انہوں نے ہمت سے کام لیا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ پرانے اور نئے سیاست دانوں میں فرق ہے۔ نئے آنے والوں کی کمٹمنٹ بہت مضبوط ہے اور وہ روز عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ اگر کیسز چل بھی پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا، کیونکہ پراسیکیوشن کمزور ہے۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید
جولائی
’فوری جنگ بندی کی جائے‘، فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور
🗓️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی ایوان بالا میں غزہ میں جاری اسرائیلی
نومبر
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہروں میں تین افراد زخمی
🗓️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: سویڈن میں انتہائی دائیں بازو کے ایک گروپ کی بے
اپریل
غزہ کی پٹی بچوں کے لیے دنیا کا خطرناک ترین مقام
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے اقوام
نومبر
مزاحمتی محور کے خلاف عربی عبرانی بلاک کا افسانہ کہاں گیا؟
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: حماس کے کامیاب آپریشن اور صیہونی حکومت کے دفاعی-سکیورٹی ڈھانچے
اکتوبر
صرف 100 ڈالر کے عوض جیل میں ایک سیاہ فام امریکی کی موت
🗓️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی جیل میں 51 سالہ سیاہ فام شخص کی موت ہوگئی
جنوری
صیہونیوں کی جنوبی غزہ پر بمباری
🗓️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ کی پٹی کے متعدد
جولائی
2022 قطر ورلڈ کپ کی علامتوں کا کیا مطلب ہے؟
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: 2022 ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ہی قطری میڈیا
دسمبر