🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، معاشی تحقیقاتی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے الرٹ جاری کر دیا۔
ڈان نیوز کے مطابق ملک میں کپاس کی پیداوار میں خطرناک حد تک کمی دیکھی جارہی ہے، معاشی تحقیقاتی تھنک ٹینک نےالرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں کمی سےمعیشت کو بڑا خطرہ لاحق ہے، کپاس کی پیداوار 10 سال قبل ایک کروڑ 36 لاکھ گانٹھوں کی تھی، جو کہ گزشتہ سال ایک کروڑ 2 لاکھ گانٹھوں تک رہ گئی ہے۔
تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایک دہائی میں 34 لاکھ گانٹھ کپاس کی پیداوار کم ہوئی، کپاس کی پیداوار میں کمی سے صرف ایک سال میں ایک ارب 61 کروڑ ڈالر درآمدات کی ضرورت پیدا ہوئی۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ 10 لاکھ ایکڑز پر جلدی بوائی سے درآمدات میں 35 کروڑ ڈالر کی بچت متوقع ہے.
تھنک ٹینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لیے اگیتی کاشت کی جائے، اپریل کے وسط تک کپاس کی کاشت بہتر پیداوار دے سکتی ہے، کاشت کار آئندہ ماہ کے وسط میں کپاس کی کاشت کریں۔
ای پی بی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کپاس کی فصل کو موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصان سے بچانے کے لیے جلدی کاشت بہتر ہے، کپاس کی دیر سے بوائی موسمیاتی اثرات خطرناک ہوسکتے ہیں، کپاس کی دیر سے بوائی کی وجہ سے گلابی سنڈی کے حملوں کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، کپاس کی دیر سے بوائی فی ایکڑ پیداوار متاثر کرسکتی ہے۔
اس حوالے سے سفارشات میں کہا گیا ہے کہ کپاس کی بوائی وسط مارچ سے وسط اپریل تک کی جائے تو پیداوار میں 14 سے 35 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، کپاس کی بوائی 15 اپریل کی جائے تو کسان ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد فی ہیکٹر منافع حاصل کرسکتا ہے، کپاس کی بروقت بوائی کےلیے پنجاب حکومت کا 25 ہزار روپے کا اعلان خوش آئند ہے۔
ای پی بی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار معاشی ترقی کے لیے بہتر ہے، کپاس کی بہتر پیداوار روزگار میں اضافہ کرسکتی ہے، کپاس کا زیرکاشت رقبہ بڑھانے سے دس لاکھ روزگار کےمواقع پیدا ہوسکتے ہیں، کپاس کی بہتر پیداوار غربت میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں عوام کو عید کی مبارک باد دی
🗓️ 13 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید الفطر
مئی
بھارت کی جانب سے ویزے منسوخ کرنے کا بھارتی فیصلہ سنگین انسانی چیلنجز پیدا کر رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کا کہنا
مئی
ٹرمپ کا یمن میں بحری کارروائیوں کی تاثیر کا اعتراف
🗓️ 1 اپریل 2025سچ خبریں: صدر ٹرمپ نے یمن کے خلاف اس ملک کی جارحیت
اپریل
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 92 فیصد کم ہو گیا
🗓️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے ستمبر
اکتوبر
صیہونی فوج کا فلسطینی طلبا کے خلاف آنسو گیس کا استعمال
🗓️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:قابض صیہونی فوج نے توقوعہ قصبے کے ہائی اسکول کے طلبا
اکتوبر
جنرل سلیمانی کے قاتلوں کو بچانے میں امریکہ کی ناکامی
🗓️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک امریکی میگزین نے جنرل سلیمانی کی شہادت میں ملوث افراد
مئی
میانمار کی سربراہ کے خلاف فرد جرم عائد
🗓️ 3 فروری 2021سچ خبریں:میانمار میں سکیورٹی کی صورتحال کے بعد اس ملک کی پولیس
فروری
عمران خان کا حکومت کی جانب سے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھالنے کا اعتراف
🗓️ 26 دسمبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے
دسمبر