کوہاٹ ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

🗓️

کوہاٹ: (سچ خبریں) کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر آرہے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی ،تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے تفریحی مقام تانڈہ ڈیم پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 2 پولیس اہلکار غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمٰن شہید ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جنہوں نے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو کوہاٹ کے ڈی اے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کوہاٹ تانڈہ ڈیم میں نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس میں 2 پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کردی گئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کے واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔ تفتیشی عمل جاری ہے۔پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش کا سلسلہ شروع کردیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس افسروں کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کو خصوصی تفتیشی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوہاٹ کے علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کیا۔ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں غلام مصطفیٰ اور زاہد الرحمان نے شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔ شہید اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ پولیس کے سپوتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں۔

مشہور خبریں۔

یمن کے شہر مأرب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وسیع حملے

🗓️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی جارح اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو یمنی صوبے

یوکرین اور اسرائیل کی مدد کے لیے امریکی سینیٹرز کا 70 بلین ڈالر کا منصوبہ

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے نمائندوں نے ایک جامع بل کی نقاب کشائی

دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

🗓️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے

فلسطینیوں کی شاندار مزاحمت تاریخ میں درج کی جائے گی: الازہر

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے سرکاری اعلان پر ردعمل

اسرائیلی بموں پر نوٹ لکھنے پر نکی ہیلی کی تنقید

🗓️ 31 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں امریکہ کی سابق سفیر نکی ہیلی، جو

نکی ہیلی کا 2024 کے امریکی انتخابات میں حصہ لینے کا امکان

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:مختلف رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکہ

امریکی یہودیوں کو دھمکیاں

🗓️ 20 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ میں رہنے والے یہودیوں کو ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور نسلی

گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا

🗓️ 17 اکتوبر 2021تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے