🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے کہ جن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی فیصل آباد، ملتان، پشاور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، میرپور اور اسلام آباد پر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے مخصوص شہروں کے لیے این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ کورونا کی نئی پابندیوں کا اطلاق لاہور، راولپنڈی فیصل آباد، ملتان، پشاور، ایبٹ آباد، مظفر آباد، میرپور اور اسلام آباد پر ہوگا۔ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی اور حیدر آباد میں سخت پابندیاں ہیں۔
نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مخصوص شہروں میں کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے تک ہوں گی، مخصوص شہروں میں کاروبار ہفتہ وار 2روز بند رہیں گے، ہفتہ وار بندش کے لیے 2دنوں کا انتخاب صوبوں کی صوابدید ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے نوٹی فکشن کے مطابق پیڑول پمپس، فارمیسی اور ویکسینیشن سنٹرز، کھلے رہیں گے، اشیائے خوردونوش کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی، 13 مخصوص شہروں میں انڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی، آؤٹ ڈور ڈائننگ کی رات 10 بجے تک اجازت ہوگی۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس میں ٹیک اوے پر پابندی نہیں ہوگی، 8 اگست سے ان ڈور شادی تقریبات پرپابندی عائد کی ہے، 400افراد کے ساتھ آؤٹ ڈور تقریب کی رات10 بجے تک اجازت ہے۔
نوٹی فکیشن کے تحت مخصوص شہروں میں مزارات اور سینما گھر مکمل بند رہیں گے۔ مخصوص شہروں میں انڈور سماجی، مذہبی اور تفریحی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ 400افراد کے آؤٹ ڈور مذہبی، سماجی اور تفریحی اجتمات کی اجازت ہوگی۔ 13شہروں میں سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کام کرے گا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ میں دشمن کا واحد ہتھیارشیر خواروں کا قتل
🗓️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ
نومبر
مریم نواز کا خلاف توقع فیصلہ
🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اطلاعات کے مطابق مریم نواز کی پنجاب حکومت نے امید
جولائی
کنسٹ کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی پرچم لہرانے پر پابندی
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بدھ کی شام کو مقبوضہ علاقوں
جون
نیتن یاہو نہیں تو دوسرے صیہونی انتہاپسند؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
🗓️ 3 جون 2021سچ خبریں:انیو یارک ٹائمز نے 12 سال بعد نیتن یاہو کو سیاست
جون
یورپ میں تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، کیمروں کیلئے ٹائپ سی چارجر لازمی قرار
🗓️ 30 دسمبر 2024 سچ خبریں: یورپ بھر میں تمام طرح کے نئے اسمارٹ فونز،
دسمبر
حکومت کا وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف کارروائی پر غور
🗓️ 19 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے عمران خان کے قافلے میں سرکاری پروٹوکول
مارچ
صیہونی غاصبوں کے جرائم مزاحمت کے تسلسل کو نہیں روک سکیں گے:جہاد اسلامی
🗓️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے
دسمبر
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر