?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے ،ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے اور اس حوالے سے انہوں نے ہدایت بھی جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور ملک میں کورونا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعظم نے کوویڈ کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کورونا پھیل رہا ہے احتیاط بہت ضروری ہے، کوویڈ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے۔
وزیراعظم کو کورونا ویکسی نیشن سےمتعلق بھی بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 سال سےزائد کےافراد کی ویکسی نیشن شروع کردی گئی ہے۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے این سی سی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کی صورتحال میں بھارت میں آکسیجن کی کمی کا سامنا ہے ، ہم نے احتیاط نہ کی تو بھارت جیسے حالات ہوسکتے ہیں، عام سے کہتاہوں ایس اوپیزپرسختی سےعمل کریں ، اگرعوام تعاون اوراحتیاط کریں تولاک ڈاؤن کی نوبت نہیں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آج کوئی ایس اوپیز پرعمل نہیں کررہا ، بہت تھوڑے سے لوگ ایس اوپیز پر عمل کررہےہیں، لاک ڈاؤن لگا تو سب سے زیادہ نقصان غریبوں کو پہنچے گا، احتیاط نہ کی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔خیال رہے پاکستان میں نئے کرونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کی تیسری لہر جاری ہے، ملک بھر میں کیسز کے ساتھ اموات کا سلسلہ بھی بڑھتا جا رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 142 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
مشہور خبریں۔
جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف
فروری
پابندیاں روس کو باقی دنیا سے الگ نہیں کر سکتیں: پیوٹن
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ مغربی
جولائی
فلسطینیوں کی اربعین زائرین کی خدمت
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کے مقصد کی مرکزیت اور امام حسین کی تحریک سے
ستمبر
صیہونی جیلوں میں صیہونی قیدیوں پر بھی بدترین تشدد
?️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک صیہونی قیدی نے عدالت میں رپورٹ دی کہ اسے حکومت
دسمبر
کیا ٹرمپ کو گرفتار کیا جائے گا؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو جارجیا کی ایک
اگست
شہید التمیمی کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا:حزب اللہ
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں شہید عدی التمیمی
اکتوبر
جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ
?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
فروری
پنجاب کابینہ کی عمران خان پر حملے کی مذمت، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ
نومبر