🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی شدت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں کورونا مثبت کیسوں کی شرح 11 فیصد رہی۔ لاہور میں شرح 9 فیصد، اسلام آباد میں 8 فیصد اور سب سے زیادہ شرح مظفر آباد میں 40 فیصد رہی۔
ملک میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح پانچ اعشاریہ تین چار فیصد ریکارڈ کی گئی۔کورونا وائرس سے 37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14 لاکھ 65 ہزار 910 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 799 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار 103، سندھ میں 5 لاکھ 53 ہزار 112، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 4 ہزار 84، بلوچستان میں 34 ہزار 853، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 945، اسلام آباد میں ایک لاکھ 31 ہزار 987 جبکہ آزاد کشمیر میں 40 ہزار 826 کیسز رپورٹ ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اب تک نومولود سے 10 سال تک کے 100 بچے انتقال کرچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 75 ہزار 293 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 327 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 13 لاکھ 49 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 668 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 37 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 553 ہوگئی۔
پنجاب میں 13 ہزار 267، سندھ میں 7 ہزار 906، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 65، اسلام آباد میں 990، بلوچستان میں 372، گلگت بلتستان میں 189 اور آزاد کشمیر میں 764 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیسز میں کمی کے بعد نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے میچز میں اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد بڑھانے کی اجازت دے دی ہے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
🗓️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں
جون
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان
🗓️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے
جنوری
شوکت ترین سے وزارت کا عہدہ واپس لیا جائے گا
🗓️ 8 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی بطور وفاقی
اکتوبر
صہیونیوں کے المعمدانی ہسپتال پر دوبارہ حملہ کرنے کا امکان
🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ 140
اکتوبر
اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے:وزیر خارجہ
🗓️ 16 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) او آئی سی وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس سے
مئی
2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز
🗓️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ
دسمبر
چیٹ جی پی ٹی کا انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کا اے آئی ایجنٹ متعارف
🗓️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)
جنوری