کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس: ملک بھر  میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس  روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا ہے ، ملکی صورتحال خطرناک ہے حکام بھی اپنے بیانات میں تشویش کا اظہار کر رہے ہیں تاہم  ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 137 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 137 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 445 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 66 ہزار 882 ہوگئی۔ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 298 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 67 ہزار 131 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 566 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 491 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 561 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 20 ہزار 514 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 466 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 232 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 556 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 60 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے۔خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 309 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 591 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 920 اموات اور 90 ہزار 798 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 70 ہزار 609 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 648 ہے۔ اسلام آباد میں 645 اموات ہوچکیں۔ 57 ہزار 316 مریض صحت یاب ہوئے۔بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار جب کہ فعال کیسز کی 963 ہے۔ صوبے میں 225 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 812 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 ہزار 741 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 276 ہے۔ آزاد کشمیر میں 442 اموات ہوچکیں۔ 13 ہزار 23 مریض صحت یاب ہوئے۔گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 191 جب کہ فعال کیسز 97 ہے۔ گلگت بلتستان میں 104 اموات ہوچکیں۔ 4 ہزار 990 مریض صحت یاب ہوئے۔

مشہور خبریں۔

ترکی آبادی میں بڑھاپے کی وارننگ

🗓️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  تازہ ترین ترکی کے اعداد و شمار کے تجزیے نے

لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ

🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:   صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11

احمد فرہاد بازیابی کیس: سیکریٹری دفاع طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے سبب پیش نہیں ہوسکے، اٹارنی جنرل

🗓️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی

اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے، سفیر یورپی یونین

🗓️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے

ترک اور شامی فوجیں شمال شام میں صف آراء

🗓️ 29 اکتوبر 2021سچ خبریں: الوطن شام نے حلب کے شمالی مضافات میں شامی فوج

طالبان کے سفیر کو قبول کرنے والا پہلا ملک

🗓️ 12 اپریل 2022سچ خبریں:طالبان کی جانب سے روس میں اپنا سفیر تعینات کیےجانے کے

جنگ میں شمالی بستیوں کا معاشی نقصان جنوبی علاقوں سے زیادہ 

🗓️ 5 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ 120 دنوں کے دوران صہیونی دشمن کے ٹھکانوں کے خلاف

وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات ایک ہزار ارب روپے سے متجاوز، اصلاحات کے نفاذ پر غور

🗓️ 9 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی حکومت کے پنشن اخراجات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے