اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51130 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4207 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تاہم مزید 131 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی۔ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 19987 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 4 ہزار 122 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 11 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 207 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 8 لاکھ 90 ہزار 391 ہوچکی ہے۔
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق ملک میں فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 282 ہوگئی جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 4 ہزار 122 ہوچکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 51 ہزار 130 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 26 لاکھ 3 ہزار 469 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.22 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 4 ہزار 517 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔