?️
اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور کورونا میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اسی دوران ملک میں کورونا سے مزید 84 افراد انتقال کرگئے اور 4700 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 50186 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4723 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 84 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14697 ہوگئی اور مجموعی کیسز 6 لاکھ 82888 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 58500 ہے۔اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2486 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 609691 ہوگئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 266173 ہوگئی ہے جب کہ 4506 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 228356 ہے اور 6523 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 19679 اور ہلاکتیں 211 ہوچکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 90262 اور 2417 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 13176 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 363 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5045 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 60197 ہے اور اب تک 574 مریض انتقال کرچکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
قابضین کے ساتھ کوئی جنگ بندی نہیں: حماس اور اسلامی جہاد
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے
اپریل
صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دورے کے خلاف بحرینیوں کا احتجاج جاری
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں: شرکاء نے بحرینی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے
فروری
عرب ممالک شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کے خواہاں
?️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسام ذکی نے
ستمبر
فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی
مئی
پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی، آئی ایم ایف مشن چیف نارتھن پورٹر
?️ 16 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول
مارچ
7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7
جولائی
تل ابیب معاہدے کی خلاف ورزی بند کرے: حماس
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس کے ترجمان حازم قاسم نے زور دے کر کہا ہے
اکتوبر
ٹرمپ کی واپسی کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیل کے مقاصد کیا ہیں ؟
?️ 13 نومبر 2024سچ خبریں: مغربی کنارے کو صیہونیوں کے قبضے اور زیر تسلط زمینوں
نومبر