🗓️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی، پاک فوج ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں بھی سول انتظامیہ کی مدد کرے گی گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینےکی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔
ترجمان وزیراعلیٰ نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کی گئی ، کابینہ نےترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔گذشتہ روز سندھ حکومت نے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ کو نیا خط لکھا تھا۔
محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی خدمات آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت درکار ہیں ، پاک فوج سندھ میں کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرانے میں سول انتظامیہ کی مدد کرے۔محکمہ داخلہ سندھ نے وزیر اعلی سندھ کی منظوری سے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا ، دو دن قبل بھی سندھ میں پاک فوج کی تعیناتی سے متعلق سندھ حکومت نے خط تحریر کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!
🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی
جنوری
غزہ کی پٹی میں مقیم دو فلسطینی قیدیوں کی رہائی
🗓️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ریڈیو نے اعلان کیا کہ اس حکومت
ستمبر
بحرین میں اسرائیلی، امریکی اور تین عرب وفود کی ملاقات
🗓️ 28 جون 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منامہ
جون
قومی، صوبائی اسمبلیوں میں اضافی نشستوں پر منتخب 77 ارکان کی رکینت معطل
🗓️ 13 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے
مئی
ہمیں سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ کیا ہوا ہے؛ صیہونی میڈیا
🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی افواج کے میزائل حملے کے 24
ستمبر
پی ٹی آئی کی رہنما کی جیل سے رہائی
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ گوجرانوالہ جیل سے
اگست
افغانستان کی سیاسی تنہائی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے: طالبان
🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے
دسمبر
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں
اکتوبر