?️
اسلام آباد (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے۔
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مسائل ہمیشہ سیاسی طور پر حل کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے کبھی اداروں کیخلاف بات نہیں کی۔ اُنہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں، ماضی میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت جیلوں میں گئی، خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان کو بچایا، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کا سامنا ہے، پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہیے، یہاں دہشتگردی میں افغان باشندے ملوث ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے، صوبے میں دہشتگردی ہوگی تو کاروبار کیسے چلے گا؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو 4 دن میں شکست دی، پاکستان کا بھارت کو جواب ساری دنیا نے دیکھا، آج دنیا پاکستان سے کاروبار اور دفاعی معاہدے کرنا چاہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
حنیف عباسی کی بانی پی ٹی آئی سے ڈیل کی خبروں کی تردید
?️ 9 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بانی پی ٹی
جون
صیہونیوں کا زور یا بیماروں پر چلتا ہے یا بچوں پر
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا
نومبر
فلسطینی مزاحمت نے قابضین کو پسپائی پر مجبور کیا
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ
اکتوبر
بین الاقوامی تنظیمیں صیہونی جرائم میں شریک
?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں صحت کے نظام کے مکمل زوال اور
جولائی
جولانی نے کیا مغربی آلات کا استعمال
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بارو اور جرمن وزیر
جنوری
ٹرمپ کی غلط فہمیوں کی وجہ سے امریکہ ایک بار پھر یمن کی دلدل میں پھنسا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے براہ راست حکم سے خواتین
مارچ
امریکی حکام کا خطے کا سفر ڈی ایسکلیشن یا کشیدگی کے ساتھ
?️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں: نیویارک رائٹرز واشنگٹن کے اتحادی اور شراکت دار ان دنوں بائیڈن
اکتوبر
اسرائیلی فوج نفسیاتی مسائل کا شکار
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: ایک رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے اس میڈیا نے
اپریل