کوئٹہ: حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کی مقامی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کو ایک روزہ راہدرای ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے کردیا جس کے بعد پنجاب پولیس انہیں کوئٹہ سے حراست میں لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

کوئٹہ اور اسلام آباد کی عدالتوں نے گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے اور فوکل پرسن حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا گیا، محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت بلوچستان سے حسان نیازی کی حوالگی کی درخواست کے لیے مراسلہ لکھا تھا۔

آئی جی پولیس، آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کو لکھے گئے مراسلہ میں محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا تھا کہ حسان نیازی لاہور پولیس کو مقدمہ نمبر 388/23 ریس کورس تھانہ کو مطلوب ہے، کوئٹہ میں درج مقدمہ میں ضمانت ہوتے ہی حسان نیازی کو لاہور پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر سید عدنان بخاری کے حوالے کیا جائے۔

اس مراسلے کے بعد آج لاہور تھانہ مزنگ کی پولیس حسان نیازی کو تحویل میں لینے کوئٹہ پہنچی، بعد ازاں اُن کو جو ڈیشل مجسٹریٹ 7 کی عدالت میں پیش کردیا گیا، کمرہ عدالت میں حسان نیازی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے وکلا سمیت کارکنان بھی موجود تھے۔

دوران سماعت پنجاب پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایک روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

بعد ازاں پنجاب پولیس حسان نیازی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کرکے انہیں ساتھ لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے آئی جی پولیس کو حسان نیازی کی باحفاظت لاہور منتقلی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’حسان نیازی کے کوئٹہ سے منتقلی کے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں‘۔

اس موقع پر حسان نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’گزشتہ روز ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے، میرے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں نہیں زیور ہیں، لاہور میرا گھر ہے، پنجاب پولیس لے جارہی ہے، دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’لاہور کا جلسہ کامیاب رہا، عمران خان اب بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘۔

حسان نیازی کے وکیل ایڈووکیٹ سید اقبال شاہ نے کہا کہ ’حسان کو لگی ہتھکڑیاں بلوچستان اور پنجاب پولیس نے پکڑ رکھی تھیں، ہم پولیس کے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر انسانی فعل ہے‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم اپنی عدالت کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ دیا، پنجاب پولیس نے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی، ابھی پنجاب پولیس حسان کو پھر بذریعہ روڈ لے گئی ہے‘۔

مشہور خبریں۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا حزب اللہ کے بارے میں بیان

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے لبنان کی حزب اللہ پر

جماعت اسلامی کا حکومت پر ڈبل کھیل کھیلنے کا الزام

?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے ترجمان نے حکومت پر دوہرے معیار اپنانے

اعلانیہ دھوکا دہی کے ارتکاب پر مقدمے کیلئے وقت کی حد ختم نہیں ہوتی، سپریم کورٹ

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جائیداد کے حقوق سے متعلق ایک فیصلے میں سپریم

عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

?️ 16 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں اربوں

ایران اور سعودی عرب کے معاہدوں سے اسرائیل کے منصوبے ناکام: صہیونی میڈیا

?️ 18 جون 2023سچ خبریں:صہیونی ویب سائٹ والہ کے مطابق آئندہ ماہ سعودی عرب اپنی

خرم سہیل لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان واپس لےلیا، لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان

?️ 29 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سہیل لغاری

الخلیل شہر میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں

حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

?️ 5 جون 2025کوہاٹ (سچ خبریں) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے