کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا، بابر اعوان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ کل جب قیدی نمبر 804 نے پیغام دیا تو پورا پاکستان باہر نکل آیا ،سابق چیئرمن کے خلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اب لال جھنڈی مل گئی ہے ، وہ ملک نہیں صرف کاروبار سنبھال سکتے ہیں۔

ان کے وزیراعظم بننے کا کوئی چانس نہیں۔پی ٹی اے نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ بند کر دی ہے۔اس بندش کافوری نوٹس لیا جائے۔بانی پاکستان تحریک انصاف کا جیل ٹرائل اقوام متحدہ کے انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرح بانی پی ٹی آئی کا جیل ٹرائل بھی پبلک کیا جائے، صرف شہادت قلم بند کرتے وقت بانی پی ٹی آئی کو عدالت لایا جاتا ہے، انکے مقدمے میں انصاف کا قتل ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے کہ عدالت کو اظہار رائے کی آزادی کا علم ہے،پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جتنے بھی قبیلے اورقومیتیں ہیں،آرٹیکل 14 کے تحت ان سب کااحترام لازمی ہے، بانی پی ٹی آئی کےخلاف فیصلہ لینے کی کوشش کی جارہی ہے، ابھی تک بھٹو کا مقدمہ نظام انصاف پر داغ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کا کینگرو ٹرائل بند کیا جائے، آزادانہ الیکشن ہی سب چیزوں کا حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے مقدمہ کے فیصلے پرپیش گوئیاں جاری ہیں، ججز کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف فرضی مقدمے دراصل ان کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے حربے ہیں۔عمران خان کیخلاف تمام فرضی مقدمے فی الفور ختم کئے جائیں۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا 15 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ

?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے ہنگامی

جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ

صیہونی حکومت کا مصری اور عرب طلباء کو راغب کرنے کے منصوبہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:ہاریٹز اخبار کے اقتصادی ضمیمہ نے اعلان کیا کہ اسرائیل ایک

وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی۔ عطا تارڑ

?️ 26 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت

?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں کی

26 ویں آئینی ترمیم سے عام آدمی کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا، وزیراعظم

?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے

بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے:رابی پیرزادہ

?️ 1 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے