?️
کراچی: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے ورنہ فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔
کراچی میں مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے، بصورت دیگر ملک میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے جنہیں سنبھالنا مشکل ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر نوٹس لیتے ہوئے زرعی ایمرجنسی نافذ کی ہے اور وفاقی سطح پر ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس میں صوبوں کے نمائندے شامل ہیں جو موجودہ صورتحال کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت نے کسانوں کی امداد کے لیے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے، جس کی تفصیلات اگلے ہفتے سامنے لائی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کا وژن تھا کہ اقوام متحدہ کی سطح پر فلیش اپیل کی جائے اور گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا، جس پر سندھ سمیت تمام صوبائی حکومتوں نے اتفاق کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے آغاز پر ہی سندھ حکومت نے اپنی تیاری شروع کردی تھی، جس میں اولین ترجیح لوگوں کی جان بچانا، بیراجز کو محفوظ بنانا اور بندوں کو مضبوط کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کی پیک گڈو بیراج سے گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، جب کہ اس وقت سکھر بیراج پر پیک موجود ہے اور امید ہے کہ آج وہاں بھی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اب پانی سکھر سے کوٹھری کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں پر منتخب نمائندے اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی ٹیمیں موجود ہیں تاکہ پانی خیریت سے گزر سکے، پیش گوئی کے مطابق 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ تھا، اسی حساب سے صوبہ سندھ نے اپنی تیاری مکمل رکھی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس موقع پر ایریگیشن ڈپارٹمنٹ، ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت، لائف اسٹاک ڈپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے بھرپور تعاون اور کردار ادا کیا ہے، جس پر وہ سب کے شکر گزار ہیں۔


مشہور خبریں۔
جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر
فروری
کشمیریوں کے حقوق بحال ہونے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم
?️ 3 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان
اپریل
حماس کے جنگجو اپنے حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے تنظیم اور حماس کے قابض افواج
جولائی
حزب اللہ کا مزاحمتی ہتھیاروں کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشوں کا جواب
?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: بعض مغرب نواز لبنانی جماعتوں کے اشتعال انگیز بیانات اور
اپریل
اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی تقریر کا ماحول کیا ہوگا؟
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: غزہ سے یوکرین تک عالمی بحران بڑھتے ہی امریکی صدر
ستمبر
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف
?️ 26 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کا قتل عام کا اعتراف اسرائیلی وزیر
ستمبر
پنجاب میں سولرپینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کا فیصلہ، متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری
?️ 26 مئی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران
مئی
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی