?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملک بھر سے جمع ہونے والے گڈز ڈیکلریشنز (جی ڈیز) کی کارروائی کے لیے اسلام آباد میں مرکزی کسٹمز اسیسمنٹ سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فیس لیس اسیسمنٹ فریم ورک کے تحت کام کرے گا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بدعنوانی میں کمی لانا اور حقیقی درآمد کنندگان کو منصفانہ سہولت فراہم کرنا ہے، یہ سینٹر کراچی کے موجودہ اسیسمنٹ یونٹ کی جگہ لے گا۔
کسٹمز آپریشنز کے رکن شکیل شاہ نے پیر کے روز ایک پریس بریفنگ میں اس منصوبے کا اعلان کیا، اس موقع پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال اور دیگر سینئر کسٹمز حکام بھی موجود تھے۔
یہ سینٹر فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ (ایف سی اے) نظام کو مضبوط بنانے کے حکومتی اقدامات کا حصہ ہے، حالاں کہ حالیہ اندرونی آڈٹ رپورٹس میں اس کے نفاذ کے بعد ریونیو میں کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ
حالیہ مہینوں میں ایف بی آر کی اندرونی آڈٹ رپورٹس لیک ہوئیں، جن میں ایف سی اے کے نفاذ کے بعد 53 ارب روپے سے 100 ارب روپے تک کے ریونیو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تاہم ایف بی آر کی قیادت نے ان نتائج کو غلط قرار دیا۔
رکن آپریشنز شکیل شاہ نے کہا کہ حکومت ایف سی اے کے دائرہ کار اور افادیت کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ کسٹمز کے اندر موجود بدعنوان نیٹ ورکس کو ختم کیا جا سکے، ہم اس نظام کو رول بیک نہیں کریں گے، بلکہ اسے مزید سخت کریں گے۔
اصلاحات و آٹومیشن (کسٹمز) کے ڈائریکٹر جنرل عمران خان مہمند نے بتایا کہ نیا اسلام آباد سینٹر زیادہ تر تازہ فارغ التحصیل نوجوانوں پر مشتمل ہوگا، جنہیں 3 سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا، ان کی کارکردگی کی سخت جانچ کی جائے گی اور صرف بہترین اہلکار ہی برقرار رکھے جائیں گے۔
کراچی میں موجودہ اپریزرز کو عملے کی کمی کے باعث دیگر محکموں میں تعینات کیا جائے گا۔
شکیل شاہ نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو ہدایت دی گئی ہے کہ 2 کسٹمز افسران کو گرفتار کیا جائے جو غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ملوث ہیں، جس کے باعث بڑے پیمانے پر ریونیو کا نقصان ہوا۔
انہوں نے پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والوں پر ایف سی اے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ لیک ہونے والی آڈٹ رپورٹس کے بعض مصنفین کے ذاتی گلے شکوے ہیں، جو ترقی اور سنیارٹی کے مسائل سے متعلق ہیں۔
رپورٹس کے لیک ہونے کو روکنے کے لیے ایف بی آر نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو ذمہ دار افراد کی نشاندہی کرے گی، اور ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
ریونیو کارکردگی
ڈی جی عمران خان نے اعداد و شمار پیش کیے, جن کے مطابق گزشتہ 7 ماہ کے دوران کراچی پورٹ اور ڈرائی پورٹس پر فی جی ڈی ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، جو آڈٹ رپورٹس کے دعوؤں کے برعکس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی اے کے نفاذ کے بعد کسٹمز کی نگرانی میں بہتری آئی ہے، اور زیادہ بے ضابطگیوں کو پکڑ کر درست کیا گیا ہے، مئی 2025 میں ایف بی آر نے پوسٹ کلیئرنس آڈٹ بھی کرایا تاکہ نظام کی کمزوریوں کو بروقت دور کیا جا سکے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ ایف سی اے نظام کا بنیادی مقصد بدعنوانی کو کم کرنا ہے، ہمیں فوری طور پر ریونیو میں اضافے کی توقع نہیں تھی، لیکن اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ ایف سی اے کے نفاذ کے بعد نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ نظام کو مضبوط کیا جائے گا، تاکہ ٹیکس وصولی میں دی جانے والی ’اسپیڈ منی‘ کا خاتمہ ہو سکے۔
چیئرمین نے کہا کہ حقیقی کاروباری برادری اصل فائدہ اٹھانے والی ہے، جب کہ بدعنوان نیٹ ورکس سے تعلق رکھنے والے لوگ نقصان میں ہیں۔
انہوں نے کرپٹ افسران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ صرف دیانت دار اہلکار ہی کلیدی عہدوں پر تعینات کیے جائیں گے، اور تعیناتیوں میں کسی قسم کے بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
کسٹمز کلیئرنس کے وقت میں اضافے سے متعلق خدشات پر چیئرمین نے وضاحت کی کہ معمولی تاخیر ایف سی اے نظام کی وجہ سے نہیں، بلکہ زیادہ تر بیرونی مسائل جیسے بندرگاہ پر رش اور طریقہ کار میں رکاوٹوں کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اسلام آباد میں کسٹمز اسیسمنٹ کی مرکزیت پاکستان کے تجارتی اور کسٹمز نظام میں ایک اہم اصلاح ہے، جس کا مقصد شفافیت میں اضافہ، کرپشن میں کمی اور ریونیو کی وصولی کو بہتر بنانا ہے۔
مشہور خبریں۔
مالی اداروں کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے: صدر
?️ 14 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)کراچی میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی
?️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ
دسمبر
امریکہ میں ڈاکو ایک سوپر مارکٹ سے لاکھوں ڈالر کا سامان لیکر فرار
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سوپر
نومبر
پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا
?️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان
اگست
یمنی فوج نے امریکہ اور اسرائیل مخالف کارروائیوں کا اعلان کیا
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے آج منگل کے روز ایک بیان میں ام
مارچ
شہید قاسم سلیمانی کے قتل کیس کے سلسلہ میں ایرانی اور عراقی عدلیہ کمیٹی کا مشترکہ بیان
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ایرانی عدلیہ کے بین الاقوامی امور کے نائب سربراہ نے اعلان
دسمبر
سعودی حکومت کو امریکی انٹیلی جنس اور لاجسٹک سپورٹ کم کرنے کی منظوری
?️ 24 ستمبر 2021سچ خبریں: ال مانیٹر ویب سائٹ کے مطابق امریکی پارلمنٹ نمائندوں نے
ستمبر
طالبان ہلاکتوں کے بارے میں افغان فوج کا اعلان
?️ 30 جون 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے
جون