کراچی کے تاجر رہنماؤں کی وزیر اعظم کو تجاویز

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کی تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران ان خدشات کا اظہار کیا کہ موجودہ حالات میں خاص طور پر توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور حکومت کی متضاد پالیسیوں کے ساتھ کاروبار کرنا تقریباً ناممکن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران سخت سوالات کرتے ہوئے کراچی کی تاجر برادری نے وزیراعظم کے معیشت کی بہتری کے ’عزم‘ کو سراہا، لیکن انہیں مشورہ دیا کہ وہ معیشت کو واپس ٹھیک کرنے کے لیے سیاسی استحکام لانے پر توجہ دیں۔

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے پر آگے بڑھنے، کرنسی مارکیٹ میں کچھ مستقل مزاجی لانے اور مہنگائی پر قابو پانے پر نو منتخب حکومت کی تعریف کرتے ہوئے تاجر برادری نے وزیر اعظم شہباز کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کریں اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے ساتھ سیاسی استحکام کے لیے مذاکرات کریں۔

تاجر برادری نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے اقتصادی پالیسیوں کے لیے تجاویز شیئر کیں۔

ملک میں سیاسی عدم استحکام پر کاروباری رہنماؤں میں تشویش کا احساس تھا جس کے لیے انہوں نے وزیراعظم کو حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے پہل کرنے کا مشورہ بھی دیا، عارف حبیب گروپ کے چیف عارف حبیب نے کہا کہ آپ نے چارج سنبھالنے کے بعد کچھ مذاکرات کیے ہیں جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں اور آئی ایم ایف ڈیل پر پیشرفت ان میں سے ایک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے کہ آپ کچھ اور مذاکرات کریں، ان میں سے ایک بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق ہے جس سے ہماری معیشت کو بہت فائدہ ہوگا، دوم، آپ کو اڈیالہ جیل کے قیدی ( عمران خان) کے ساتھ بھی معاملات کو ٹھیک کرنا چاہیے، اس سطح پر بھی چیزوں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں اور مجھے یقین ہے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں۔

وزیر اعظم نے سیاسی استحکام کے حوالے سے سوالات کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا، تاہم انہوں نے معاشی ترقی کے لیے تجاویز کو نوٹ کرنے کا دعویٰ کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ جلد ہی ملک بھر کے تاجروں کو اسلام آباد مدعو کریں گے اور ان کے ساتھ بیٹھیں گے جب تک کہ تمام مسائل حل نہیں ہو جاتے۔

مشہور خبریں۔

ایک بار خاکروب کی وردی پہن کر بھی دیکھ لیں

?️ 18 مئی 2024ڈیرہ غازی خان: (سچ خبریں) زرتاج گل نے مریم نواز کو ڈیرہ

صیہونی حکومت کی مغربی کنارے میں فوجی ڈیٹرنس بحال کرنے کی کوشش

?️ 17 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سیکورٹی حلقوں نے مستقبل قریب میں مغربی کنارے

اولمپکس میں بچوں کو مارنے والی حکومت کی موجودگی کی کیا وجہ ہے؟

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کے حوالے سے دوہرا معیار

ایک سروے کے نتائج: "اسرائیل” میں معاشی صورتحال ابتر ہو گئی ہے

?️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے ایک سروے کے نتائج سے

سربراہ حق دو تحریک نے اداروں میں ’مداخلت‘ کیخلاف دھرنا دینے کی دھمکی دے دی

?️ 1 ستمبر 2024گوادر: (سچ خبریں) گوادر سے تعلق رکھنے والے ممبر صوبائی اسمبلی اور

ٹرمپ نے ایک تاجر کو مغربی ایشیائی امور کا مشیر مقرر کیا

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: امریکی نو منتخب صدر ٹرمپ نے کہا کہ مساد بولوس

صیہونیوں کی ایرانی امور کے نگراں امریکی نمائندے کا سیل فون ہیک کرنے کی کوشش

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی کمپنی این ایس او کے سکینڈل کے بعد امریکی محکمہ

محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے