?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان رینجرز (سندھ) نے گلستانِ جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد دوست محمد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم دوست محمد ولد گل فراز خان کا تعلق باجوڑ سے ہے، ملزم نومبر 2020 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سسٹنٹ کمشنر نواگئی، خیبر پختونخوا پر فائرنگ اور سرکاری مشینری کو نذرِ آتش کرنے کے واقعے میں ملوث رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی مالاکنڈ ریجن میں دہشتگردی کی سنگین دفعات کے تحت درج ہے، ملزم واردات کے بعد کراچی میں روپوش تھا۔
رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر شہر کے حساس مقامات پر دہشتگردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس خیبر پختونخوا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جو بائیڈن اور افغان رہنماؤں کے مابین ملاقاتیں، ضیاع وقت یا مشکلات کا حل؟
?️ 27 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل
جون
وزیر اعظم نے ایک نیا مشاورتی کونسل بنا دیا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی مشاورتی کونسل (ای
اپریل
’یہاں آئین پر عمل نہیں ہوتا اور آپ رولز کی بات کررہے ہیں‘ جسٹس جمال مندوخیل کا وکیل سے مکالمہ
?️ 17 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے
مارچ
اگرمزید گیس چاہئے تو نورڈ اسٹریم 2 ہٹا دیں: پیوٹن
?️ 17 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعہ کے روز
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں موبائل فون متاثر
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:خبری ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہزاروں موبائل فون
نومبر
سعودی جیلوں میں قید فلسطینی شہری
?️ 19 جون 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 160 فلسطینی سعودی عرب
جون
یوکرین کے دارالحکومت کی دو تہائی آبادی اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے آج منگل کہا کہ
مئی
امریکی انتخابات کے موقع پر سیاسی تشدد کی بڑھتی ہوئی لہر
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: جب کہ متنازعہ اور فیصلہ کن امریکی صدارتی انتخابات میں
اکتوبر