کراچی: انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب، غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والا ملزم گرفتار

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کرکے مسافر کو آف لوڈ کردیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم صدام حسین وزٹ ویزے پر مراکش جا رہا تھا، دوران امیگریشن مشکوک معلومات پر مسافر کو مزید تفتیش کے لیے جنرل چیکنگ افسران کے حوالےکیا گیا۔

دوران تفتیش ملزم صدام حسین نے انکشاف کیا کہ مراکش جانے کا مقصد اسپین اور اٹلی کی جانب غیر قانونی بارڈر پار کرنا تھا، مسافر نے مزید انکشاف کیا کہ اس نے مراکش کا ویزہ شیخوپورہ کے رہائشی نوید نامی ایجنٹ کے ذریعے 8 لاکھ روپے نقد ادا کر کے حاصل کیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم واٹس ایپ کے ذریعے جبار اور قاری امجد نامی انسانی اسمگلرز سے بھی رابطے میں تھا ، انسانی اسمگلر قاری امجد یورپ میں غیر قانونی ڈنکی اور سمندر کے راستے لوگوں کو بھیجنے میں ملوث ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ انسانی اسمگلر قاری امجد کا تعلق شیخوپورہ سے ہے اور بیرون ملک مقیم ہے جب کہ قاری امجد نے متعدد لوگوں کو غیر قانونی یورپ بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم صدام حسین نے بھی قاری امجد کو 2 ہزار یورو ادا کیے تھے اور اسپین اٹلی پہنچنے کے بعد مزید 13 ہزار یورو ادا کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو تمام ثبوتوں کے ساتھ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل یونان کے جنوبی جزیرے گاوڈوس کے قریب کشتی الٹنے کے بعد متعدد تارکین وطن ڈوب کر ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔

دفتر خارجہ نے کشتی حادثے میں بچائے گئے 47 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی تھی جب کہ 5 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق ہوگئی تھی اور متعدد پاکستانیوں کی لاشیں نہیں مل سکیں۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ سے متعلق جاری تحقیقات جلد از جلد مکمل کر کے ٹھوس سفارشات پیش کرنے، سہولت کاری میں ملوث وفاقی تحقیقیات ادارے (ایف آئی اے) کے اہلکاروں کی نشاندہی اور ان خلاف کے سخت کارروائی اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کو آپس کے رابطے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

مشہور خبریں۔

میں سب کی بات سننے کے لئے تیار ہوں:عمران خان

?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سر گودھا میں میڈیا میں بات کرتے ہوئے

مسجد الاقصیٰ حملے پر سب خاموش کیوں ہیں: نور بخاری

?️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کا کہنا

صیہونی جیلوں میں سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی ہڑتال

?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے

کیا سرکوزی کی جیل کا ڈراؤنا خواب ختم ہوگا؟

?️ 10 نومبر 2025کیا سرکوزی کی جیل کا ڈراؤنا خواب ختم ہوگا؟ پیرس کی اپیل

خیبرپختونخوا: بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 38 زخمی

?️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے

اردگان کے بیٹے کے خلاف امریکہ میں کیا ہورہا ہے؟

?️ 27 جون 2023سچ خبریں:امریکی اور سویڈش استغاثہ ترک صدر رجب طیب اردگان کے بیٹے

غزہ پر دنیا کی خاموشی کو ترکی نے کیا نام دیا؟

?️ 10 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے غزہ جنگ میں رونما ہونے

عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہدری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے