?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے کالعدم جماعت کو بات چیت سے سمجھانے کی بہت کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا،جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عکسری ادارے بھی شامل ہیں کالعدم ٹی ایل پی کی بیرونی مدد کے شواہد موجود ہیں۔
جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست نے ایک عرصے تک کالعدم جماعت کو بات چیت سے سمجھانے کی کوشش کی لیکن اس تنظیم نے تشدد کا راستہ اپنایا۔انہوں نے کہا کہ شواہد موجود ہیں کہ اس جماعت کی بیرونی مدد بھی کی جا رہی ہے۔
جو فیصلے ہوئے ہیں ان میں حکومت کے ساتھ عکسری ادارے بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز حکومت نے کالعدم تنظیم سے آہنی ہاتھوں نمٹنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور سکیورٹی ادارے کالعدم تنظیم سے سختی سے نمٹنے کے لیے ایک پیج پر ہیں۔ حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔کالعدم تنظیم نے احتجاج کی آڑ میں رااستے بند کر رکھے ہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا کہ کالعدم تنظیم سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے نہ ہی لانگ مارچ کی اجازت دی جائے گی۔ حکومت نے کالعدم تنظیم کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے کسی قسم کا تشدد کا راستہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی شہر شہر میں گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے گا اور اسلام آباد کے داخلہ راستوں پر رکاوٹیں اور سکیورٹی کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ تاہم گذشتہ روز ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں 60 دن کے لیے رینجرز تعینات کر دی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں رینجرز کو 2 ماہ کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔جن 8 اضلاع میں رینجرز اہلکار اپنے فرائض سر انجام دیں گے ان میں لاہور، راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، چکوال، گجرات، فیصل آباد شامل ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
مشہور خبریں۔
نیو یارک میں منحرف مصنف سلمان رشدی پر حملہ
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کے رپورٹر نے رپورٹ کیا کہ
اگست
حماس کا غزہ کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان کرنے کا مطالبہ
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: تین روزہ کال کے دوران فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک
نومبر
شامی عوام کے خلاف پینے کا پانی اسلحہ کے طور پر استعمال
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے مندوب نے کہا ہے ترکی پینے
اپریل
پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے ریمارکس
مئی
استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے
اکتوبر
وزیر خارجہ کا مقبوضہ کشمیر کے متعلق سلامتی کونسل کو اہم خط
?️ 5 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جہاں آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منایا
فروری
ٹرمپ نہ ہوتے تو میں ایران کے خلاف جیت نہ پاتا: نیتن یاہو
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے وزیراعظم نے امریکی نیٹ ورک فاکس نیوز
جولائی
قوم کی اخلاقیات جب ختم ہوتی ہےتو وہ تباہ ہوجاتی ہے: وزیر اعظم
?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کی
نومبر