?️
لاہور: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں ان کا طلبہ و طالبات، انتظامیہ اور فیکلٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے طلبہ سے خصوصی نشست میں شرکت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔
سرکاری میڈیا کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد پر یونیورسٹی کا ماحول جوش و جذبے سے بھر گیا، طلبہ و طالبات نے مادرِ وطن کے دفاع میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، نشست میں نوجوانوں نے نا صرف وطن سے محبت کا اظہار کیا بلکہ بھارت کے خلاف کامیابیوں پر پاک فوج کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔
بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور دیگر فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں تعلیمی اداروں کے کردار، قومی یکجہتی، اور دفاع وطن جیسے موضوعات زیر بحث آئے، شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے پھیلائی جانے والی منفی پروپیگنڈا مہمات کے باعث جو ابہام پیدا ہوئے تھے وہ اس نشست سے دور ہو گئے۔
طلباء اور اساتذہ کا کہنا تھا کہ انہیں ڈس انفارمیشن، فیک نیوز اور ہائبرڈ وار فیئر جیسے جدید چیلنجز کے بارے میں مؤثر اور واضح آگاہی حاصل ہوئی ہے، شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کے لیے اس طرح کے سیشنز نہایت ضروری ہیں تاکہ وہ قوم دشمن عناصر کی سازشوں کو سمجھ سکیں اور ملکی دفاع میں مثبت کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
جموں خطے میں 1947 کا قتل عام علاقے میں مسلمانوں کی نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے، حریت کانفرنس
?️ 5 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
نومبر
غزہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد
?️ 28 اکتوبر 2024سچ خبریں:حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں صحافیوں
اکتوبر
ایک دن میں975 یوکرینی فوجی ہلاک
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مختلف علاقوں
اکتوبر
صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی وسیع زمینوں پر قبضہ
?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں 14.7 ہیکٹر فلسطینی اراضی پر
اپریل
شہید خضرعدنان کون تھے؟
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:المیادین ویب سائٹ نے شہید خضر عدنان کی زندگی پر ایک
مئی
الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره
مارچ
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کا جسد خاکی چھیننا انتہائی شرمناک قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بھارتی فورسز کی
ستمبر
امریکی خارجہ پالیسی کس طرف جا رہی ہے؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ الجھن کا شکار ہے، اس کی خارجہ پالیسی متضاد ہو
اپریل