?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو (نیب) نے اعلان کیا ہے کہ نیب قوانین کے مطابق پلی بارگین کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادیں 12 جون کو نیلام کی جائیں گی۔
قومی احتساب بیورو کے مطابق نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی غیر منقولہ جائیدادوں کا نیلام عام ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق قومی احتساب ارڈیننس 1999 سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی، نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ افس بحریہ ٹاؤن فیز ٹو راولپنڈی شامل ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیلامی کی فہرست میں روبیش مارکی بحریہ گارڈن سٹی نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس بحریہ ٹاؤن اسلام اباد بھی نیلامی میں شامل ہےجبکہ ارینہ سینما پلاٹ نمبر 984 بورڈ اے بحریہ ٹاؤن فیز فور راولپنڈی کو بھی نیلام کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سفاری کلب پلاٹ نمبر 27 سفاری ولاز ون بحریہ ٹاؤن راولپنڈی بھی نیلامی میں شامل ہے، خریداری میں دلچسپی لینے والوں کے لیے نیلامی سے 2 روز قبل ریجنل نیب افس نزد لال مسجد اسلام آباد میں بریفنگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نیب کراچی نے رواں سال فروری میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیاتھا۔
ڈان نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیے تھے، ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل تھے۔
بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا تھا، ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی کی بھی خلاف ورزی کی۔
ریفرنس کے مطابق سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جمع کرانے اور سندھ حکومت کو زمین کا نیا سروے کرانے کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے کہ 21 جنوری 2025 کو نیب نے کہا تھا کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔
نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے، ملک ریاض نے سرکاری اور نجی اراضی پر ناجائز قبضہ کر کے بغیر اجازت نامے کے ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم کرتے ہوئے لوگوں سے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔
نیب نے دعویٰ تھا کہ ملک ریاض نیب اور عدالت دونوں کو مطلوب ہیں، نیب بحریہ ٹاؤن کے پاکستان کے اندر بے شمار اثاثے ضبط کر چکا ہے اور اب بحریہ ٹاؤن کے مزید اثاثہ جات کو ضبط کرنے کے لیے بلا توقف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہے۔
نیب ترجمان نے مزید کہا تھا کہ ملک ریاض اس وقت عدالتی مفرور کی حیثیت سے دبئی میں مقیم ہیں، بحریہ ٹاؤن کے مالک نے دبئی میں لگژری اپارٹمنٹ کی تعمیرات کے حوالے سے ایک نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے، عوام الناس اس حوالے سے مذکورہ پروجیکٹ کے اندر کسی قسم کی سرمایہ کاری سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔
28 جنوری کو قومی احتساب بیورو نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ پچھلے سال مئی میں ملک ریاض نے ایک غیر معمولی طور پر مبہم پوسٹ میں شکایت کی تھی کہ ان پر ’دباؤ‘ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی طور پر کسی ایک سمت اختیار کریں اور وہ مالی نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے عہد کیا تھا کہ وہ سیاسی مقاصد کے لیے ’پیادہ‘ نہیں بنیں گے۔
پراپرٹی ٹائیکون کے خلاف ماضی میں کئی مقدمات قائم کیے گئے ہیں جن میں ان کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے مختلف حربوں سے اراضی حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ان کی فرم کو بھی متعدد مقدمات کا سامناہے، سپریم کورٹ نے انہیں پانچ سال قبل حکم دیا تھا کہ وہ سندھ حکومت کو بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے اراضی کے حصول کے بدلے واجب الادا رقم ادا کریں۔
مشہور خبریں۔
مریم نواز کے خلاف ایک آنے کی کرپشن ثابت کردیں میں استعفی دے دوں گی۔ وزیراعلی پنجاب
?️ 27 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مریم
جون
بھارت میں کورونا وائرس کا قہر جاری، نئی دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا
?️ 19 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری
اپریل
ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ
?️ 9 اکتوبر 2025ممکن ہے آئندہ دنوں میں اسرائیل کا دورہ کروں:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ
اکتوبر
ایران کے خوف کی وجہ سے بولٹن اور اوبرائن کی حفاظت پر 12 ملین ڈالر کی لاگت
?️ 28 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سی بی ایس نیوز K اس ملک کی حکومت ڈونلڈ
فروری
ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں
اگست
لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں
جولائی
جاپان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ڈرون دراندازی کرتے ہیں
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: جاپانی حکام نے آج (اتوار) کو انکشاف کیا کہ ملک
جولائی
فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟
?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین
فروری