ڈیرہ اسمٰعیل خان : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

?️

ڈی آئی خان: (سچ خبریں) ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں میں دو خودکش بمبار بھی شامل تھے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 20 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کلاچی میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج، جن میں تین افغان نژاد خوارج اور دو خودکش بمبار شامل تھے، ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کو توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں نبھائے گی اور اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ختم کیا جا سکے، کیونکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

خیال رہے کہ آج لکی مروت میں بھی سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کلیئر کردیا۔

واضح رہے کہ ملک میں حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جس کے بعد سیکیورٹی فور سز کے آپریشنز بھی بڑھ گئے ہیں۔

اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ہوا ، جولائی کے مقابلے میں دہشتگردوں کے حملوں میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے

مستعفی یمنی حکومت کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی حمایت

?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:یمن میں منصور ہادی کی معزول حکومت جسے سعودی عرب کی

صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام

?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی

کھیلوں میں پستی کی بنیادی وجہ دو خاندانوں کی حکومت ہے

?️ 2 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا

صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں ہڑتال

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:جنوبی مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں

این سی اوسی نے موسم گرما میں تعلیمی ادارے بند کرنے کی اجازت دے دی

?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد

یاسر حسین نے نوشین شاہ کو  بہترین اداکارہ قرار دے دیا

?️ 21 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے کامیڈین اداکار یاسر

پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کا جنسی استحصال، 292 پادریوں نے سینکڑوں بچوں اور بچیوں کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا

?️ 29 جون 2021پولینڈ (سچ خبریں)  پولینڈ کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے