?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈسکہ میں تحریک انصاف کی ہار پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نون لیگ نہیں جیتی پی ٹی آئی ہاری ہے اور اس کی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندرتوجہ دلاتا رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ ہے نہ ہی نون لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے۔ ایک طویل عرصہ اقتدار میں رہنے کی وجہ سے مفاداتی ٹولہ بن جاتا ہے ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جا سکتا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کی امید عمران خان ہیں۔ ان کے مقابلے میں کوئی سیاسی قد کاٹھ کا لیڈر نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول اور مریم کو پاکستان کا لیڈر تسلیم کرنا جمہوریت کے منہ پر تھپڑ رسید کرنا ہو گا، تحریک انصاف کو اپنی صفیں درست کرنا ہوں گی اس ملک کا مستقبل پی ٹی آئی اور عمران خان کی کامیابی سے وابستہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ۔مسلم لیگ ن کی امیدوارنوشین افتخار110075 ووٹوں کے ساتھ کامیاب ہو ئیں جبکہ حکومتی امیدوار علی اسجد ملہی93433 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے ۔
مسلم لیگ ن کی کامیابی پر علاقے میں جشن کا سماں ہے ۔ ن لیگی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں بھنگڑے ڈالے اور ایکدوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ۔ اس موقع پر شیر اک واری فیر کے نعرے بھی گونجتے رہے ۔
نوشین افتخار کی کامیابی پر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سب کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ عوام کی جیت ہے اورن لیگ کے موقف کہ ووٹ کو عزت دو کی جیت ہے ۔


مشہور خبریں۔
زہران ممدانی نیویارک کے میئر انتخابات میں کیسے جیتا ؟ 5 اہم وجوہات
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس سے منسلک ویب سائٹ دی ہل نے گزارش کیا
نومبر
غزہ کی جنگ جسمانی اور نفسیاتی طور پر 62 ہزار صہیونی ہلاک
?️ 26 جون 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کی شدید فوجی سنسر شپ اور قابض حکومت کے
جون
ڈالر کی پاکستان منتقلی کیلئے چینلز کی عدم موجودگی سے روپے پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ
?️ 26 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی مارکیٹ کے ماہرین نے متنبہ کیا
جنوری
مغربی کنارے میں فلسطینی مظاہرین پر صہیونی فوج کا حملہ
?️ 25 جولائی 2021سچ خبریں:صہیونی عسکریت پسندوں نے مغربی کنارے کے مشرق میں فلسطینی مظاہرین
جولائی
حزب اللہ ہتھیار ڈالنے والا نہیں ہے: صیہونیوں کا اعتراف
?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر تنازعات کے بعد، ایک
ستمبر
امریکی وعدوں اور افغان پناہ گزینوں کی نامعلوم قسمت کی برزخ
?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سابق افغان صدر کی معزولی اور طالبان کے کابل پر
فروری
یورپ کو ایران کے ساتھ جنگ کے بڑے نقصانات
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: امیر کاہانووچ، اس مضمون کے مصنف، لکھتے ہیں کہ ایران
جولائی
پوری قوم کی نظریں سپریم کورٹ پرہیں، فیصل جاوید
?️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فیصل جاوید کا کہنا
جون