?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نےکہا ہے کہ دنیا کے لیے چین کی ترقی بہت سودمند ہے، کیونکہ چین کبھی کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرتا۔
ڈان نیوز کے مطابق چین کے دورے کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی بہت متاثرکن رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں ہرکوئی اپنےکام سے کام رکھتا ہے، اور اس سے اجتماعی طور پر چینی قوم کو فائدہ ہوتا ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ وہ جب بھی وہ بیجنگ آئے تو انہوں نے شہر میں واضح تبدیلی دیکھی، بطور پڑوسی ملک ہمیں چین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف امن مذاکرات پر یقین ہے بلکہ چین کےساتھ دوستی پر بھی اعتماد ہے۔
صدر مملکت نے چینی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ خطے میں استحکام کا ذریعہ ہے، انہوں نے پاک ۔ چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے چین کے سرکاری دورے پر صدر مملکت آصف علی زرداری بیجنگ میں عظیم ہال پہنچے تھے، جہاں چینی صدر شی جن پنگ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی عظیم عوامی ہال آمد کے موقع پر مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا تھا۔
اس موقع پر پاکستان اور چین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جبکہ دونوں ممالک کے صدور نے اپنے وفود کا تعارف کروایا تھا۔
بعد ازاں، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان اور چین کے درمیان مفاہت کی یادداشوں پر دستخط کیے گئے تھے، جس میں صدر مملکت آصف زرداری اور چینی ہم منصب شی جن پنگ بھی موجود رہے۔
پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کی یاد داشت پر دستخط کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
چین کا 6 جی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ
?️ 15 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں)دنیا کے بیشتر ممالک میں ابھی تک تو فائیو جی
فروری
16 تاریخ کو ملیر کی عوام سچے اور جھوٹا کا فیصلہ کر دے گی: خرم شیر زمان
?️ 8 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ
فروری
وزیر کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا غم و غصہ
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے
ستمبر
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 13 ریڈ لائنز کی خلاف ورزی کی
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل نے ان 12 سرخ لکیروں کی خلاف ورزی کی
دسمبر
فلسطینی قوم پر اسرائیلی مظالم اور مسلم دنیا کی بے حسی
?️ 11 مئی 2021(سچ خبریں) دنیا کے بہت سارے اسلامی ممالک اگر چہ بظاہر اسلامی
مئی
ایم کیو ایم کا حکومت کے ساتھ رہنے کا عندیہ
?️ 27 مارچ 2022کراچی (سچ خبریں) رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کا
مارچ
طالبان کا بڑا بیان، کہا اشرف غنی عہدہ چھوڑ دیں تو وہ ہتھیار ڈال دیں گے
?️ 23 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے پہلی بار ہتھیار ڈالنے کے بارے میں
جولائی
لبنانی فوج کی مدد کی پیشکش پر تل ابیب کا چار بار مذاق اڑایا گیا: صہیونی سفارت کار
?️ 9 فروری 2022سچ خبریں: اسرائیل کے جنگی وزیر بینی گینٹز نے گزشتہ ہفتے اعلان
فروری