?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی کے لیے اسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے پی ٹی آئی کے 6 ارکان کے نام ارسال کردیے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جانب سے اسپیکر کو ارسال کردہ خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مشاورتی عمل شروع کرنے کے لیے 15 جنوری 2025 کو ارسال کی گئی درخواست کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر یاد دلارہاہوں کہ الیکشن کمشنر کی مدت مکمل ہوئے کافی وقت گزر چکا ہے، لہٰذا تقرری کا عمل تیز کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ مقررہ طریقہ کار اور درکار مشاورت کے تحت میں اپوزیشن بینچز سے کمیٹی کے لیے نام تجویز کررہا ہوں۔
اپوزیشن لیڈر نے پارلیمانی کمیٹی کے لیے قومی اسمبلی سے اسد قیصر، گوہر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، لطیف کھوسہ جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز اور علامہ راجہ ناصر عباس کو نامزد کیا ہے۔
عمر ایوب نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 213(2B) کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی تعیناتی کے لیے کمیٹی کا قیام فوری عمل میں لایا جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کیا تھا۔
شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل 215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ آرٹیکل 218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال ہونی ہیں، نئی تقرریوں کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔
مشہور خبریں۔
کیا صیہونیوں میں شمالی محاذ پر جنگ لڑنے کی ہمت ہے؟ خود صیہونی کیا کہتے ہیں؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکام کی جانب سے حزب اللہ کے خلاف وسیع
ستمبر
برطانوی ملکہ کی آخری رسومات میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات
ستمبر
تیونس کی النہضہ کے رہنما راشد الغنوشی جیل میں بھوک ہڑتال پر؛ وجہ؟
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:جیل میں ملکی سلامتی کے خلاف سازش نے تمام سول سیاسی
فروری
لبنان میں گرفتار ہونے والے صیہونی جاسوس کے اعترافات
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:لبنانی فوج کے ہاتھوں کچھ عرصہ قبل گرفتار ہونے والے موساد
مارچ
صیہونی حکومت کی سب سے بڑی اسٹریٹجک غلطی
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: علاقائی مسائل کے معروف تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے صیہونی
ستمبر
عدالتی احکام کے باوجود موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کام نہیں ہوا، جسٹس منصور شاہ
?️ 16 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور
دسمبر
متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات، عوام میں شدید غم و غصے کی لہر پیدا ہوگئی
?️ 26 مارچ 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اسرائیلی مصنوعات کے
مارچ
امریکی اراکین کانگریس نے جو بائیڈن سے سینچری ڈیل کے حوالے سے اہم مطالبہ کردیا
?️ 14 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے اراکین نے صدر جو بائیڈن کی
مارچ