?️
لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی کاروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی جاری ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور نقصانات کا جائزہ لیا۔ این ڈی ایم اے کے چیئرمین نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں قائم امدادی کیمپس، میڈیکل کیمپس اور خیمہ بستیوں کا بھی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمی سلیمان اور اے ڈی سی آر خانیوال خالد عباس نے چئیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دی۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم خیمہ بستیوں کا دورہ، متاثرین کوامداد اور بحالی کی یقین دہانی کرائی، خیمہ بستیوں میں متاثرین کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں بشمول فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو بھی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں ضرورت کے مطابق امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ شہر کے رہائشیوں کو بے گھر کرنے کے لیے تل ابیب کی زخمی زمین کی پالیسی
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی
ستمبر
طالبان نے کابل میں یورپی ممالک کے سفارت خانے کھولنے کا مطالبہ کیا
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ
مارچ
کچھ لوگ ساحل سمندر پر رہتے ہیں، لیکن انہیں ٹینکر مافیا پانی دیتا ہے، عطا تارڑ
?️ 10 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے
جنوری
ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق
?️ 30 مئی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما
مئی
ہماری حکومت نے قرضوں کی ادائگی میں ریکارڈ قائم کیا ہے: وزیراعظم
?️ 18 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام کی
فروری
غزہ میں قحط کا المیہ؛ عصر حاضر کا سب سے بھیانک ظلم
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ایک رپورٹ کے مطابق، جنگ زدہ علاقے
جولائی
مائیں توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامے کرتی ہیں، اسما عباس
?️ 24 ستمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اسما عباس
ستمبر
کیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی ہونے والی ہے؟
?️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں:لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری نے لبنان اور اسرائیل کے
اکتوبر