?️
لاہور (سچ خبریں) سابق وزیرِ داخلہ اور آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما چودھری نثار احمد نے منتخب ہونے کے 3 سال بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا اعلان کردیا انہوں نے اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے حوالے سے پائی جانے والی مختلف قیاس آرائیوں پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے ایک باضابطہ بیان جاری کردیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کے بحیثیت رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھانے کے بارے میں مخلتف اطلاعات زیر گردش رہیں حالانکہ انہوں نے یا ان کے کسی ترجمان نے اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔
چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میں نے حلقے کے عوام کے ساتھ مشاورت کے بعد 24 مئی بروز پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ بحیثیت رکن پنجاب اسمبلی کسی قسم کی مراعات، تنخواہ، ٹی اے ڈی اے سمیت کوئی فائدہ حاصل نہیں کریں گے۔
ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کے بعد میرے مؤقف یا میری سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حلف اٹھانے کا بنیادی مقصد حلقے میں سیاسی حالات اور محرکات کو کنٹرول کرنا ہے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب منظق ہوگی کہ نشست چھوڑ دی جائے اور پھر ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لیا جائے، الیکشن کا بائیکاٹ کرنا اور میدان کھلا چھوڑنا بڑی سیاسی غلطی ہے خاص کر جب انتخابات میں ڈیڑھ سے 2 سال باقی ہوں۔
خیال رہے کہ چوہدری نثار نے سال 2018 کے انتخابات سے قبل 34 سالہ رفاقت کے بعد مسلم لیگ (ن) سے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، پارٹی سے رخصت ہونے سے پہلے انہوں نے کھلے عام شریف برادران کے فیصلوں پر ناراضی کا اظہار کیا تھا، آخری مرتبہ وہ بیگم کلثوم نواز کے جنازے میں شرکت کے وقت دیکھے گئے تھے۔
چوہدری نثار اور شریف برادران کے درمیان اختلافات اس وقت کھل کر سامنے آئے تھے جب سابق وزیر نے کہا تھا کہ وہ انتخابی ٹکٹ کے لیے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی کمیٹی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے ’خاندانی جماعت‘ بننے پر بھی تنقید کی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ میں کبھی پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتا تھا لیکن اب پارٹی میں رہنا مشکل ہے۔
بعدازاں چوہدری نثار نے 2018 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لیا تھا اور پنجاب اسمبلی کی نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اب تک رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔
یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ اپریل کے اوائل میں : وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کی منظوری دی تھی جس کے نتیجے میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی بالترتیب سینیٹ اور پنجاب اسمبلی سے رکنیت منسوخ ہوسکتی ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے
مارچ
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
عارف نظامی انتقال کر گے
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عارف نظامی کے بھانجے بابر نظامی نے نجی چینل
جولائی
جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر دیا
?️ 17 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کی مرکزی شوریٰ نے سراج الحق کا استعفیٰ مسترد کر
فروری
شام میں بڑھتے مسلحانہ حملے؛ 8 عام شہری جاں بحق
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں نامعلوم مسلح افراد کی کارروائیاں جاری ہیں، اس ملک
جنوری
اسرائیلی حکومت کیا کرنا چاہتی ہے؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں شام کے مستقل
اگست
سعودی اور اسرائیلی بارودی سرنگوں کا مسئلہ کیا ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:Ha’aretz اخبارکے مطابق جو بائیڈن کے تجویز کردہ راہداری منصوبے کے
ستمبر
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست واپس لینے پر نمٹادی
?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ
جنوری